اترپردیش کی بی جے پی حکومت کا جمعتہ الوداع ،عید میلادالنبیؐ سمیت سالانہ 15 تعطیلات ختم کرنے کا اعلان

بدھ 26 اپریل 2017 23:17

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات اپریل ء) بھارتی ریاست اترپردیش میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت نے جمعتہ الوداع اور عید میلادالنبیؐ سمیت سالانہ 15 عام تعطیلات کو ختم کرنے کا اعلان کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش وزیر کی اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے دفتر کی جانب سے کی گئی ٹوئٹس کے مطابق ’سالانہ تعطیلات میں سے 15 ختم کرنے کی تجویز دی گئی تھی جسے منظور کرلیا گیاہے جبکہ ریاستی حکومت کا یہ فیصلہ 2017 سے ہی نافذالعمل ہوگا۔

(جاری ہے)

برطانوی میڈیا کے مطابق منسوخ کی جانے والی عام تعطیلات میں جمعتہ الوداع، عید میلادالنبیؐ اور مہارشی بالمیکی جینتی جیسی اہم تعطیلات بھی شامل ہیں۔اس کے علاوہ خواجہ معین الدین چشتی، چندر شیکھر، پرشورام، سردار ولبھ بھائی پٹیل اور چوہدری چرن سنگھ کی یوم پیدائش پر ہونے والی تعطیلات کو بھی ختم کیا جا رہا ہے۔ٹوئٹس کے ذریعے مزید کہا گیا کہ ’عظیم شخصیتوں کے یوم پیدائش کے موقع پر ریاست کے تمام تعلیمی اداروں میں ان کی شخصیت، کارناموں اور تحریک دینے والی تعلیمات کو موجودہ نوجوان نسل تک پہنچانے کے مقصد سے کم از کم ایک گھنٹے کی نشست منعقد کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :