فیصل آباد:پنجا ب فوڈ اتھا رٹی کے خراب دودھ سے مٹھائیاں بنانے ، زائدالمیعاد مصالحہ جات اورسیاہی مائل تیل استعمال کرنے پر جرمانے

بدھ 26 اپریل 2017 23:57

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات اپریل ء)پنجا ب فوڈ اتھا رٹی فیصل آباد کی ٹیمو ں نے کاروائی کرتے ہوئے خراب دودھ سے مٹھائیاں بنانے ، زائدالمیعاد مصالحہ جات اورسیاہی مائل تیل استعمال کرنے پر 25000روپے جرمانہ اور15لیٹرزسیاہی مائل تیل،58کلوگرام دودھ،10پیکٹ مصالحہ جات کو موقع پرتلف کردیا۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیںشالیمار کالونی،سوساں روڈ،امین آباد، رشیدچوک سمن آباد،240موڑجڑانوالہ،فیکٹری ایریا،مدینہ ٹائون،خرم چوک،رجانہ روڈسمندری اور جڑانوالہ روڈ پر چالیس سے زائد فوڈ پوائنٹس اشیاء خوردونوش زمین پررکھنے،نیلے ڈرموں کا استعمال کرنے،کھلے کوڑے دان، لوکل فوڈ آئٹمز اور حفظان صحت کے اصولوں کو مدنظرنہ رکھنے پر وارننگ لیٹرز جاری کئے۔

متعلقہ عنوان :