برطانیہ آنے والے برکشٹ مذاکرات کے دوران یورپی یونین کے دیگر رکن ممالک پر تقسیم اور حکمرانی رسائی کا خواہاں نہیں ہو گا،ڈیوڈ ڈیوس

بدھ 26 اپریل 2017 18:35

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات اپریل ء) برکشٹ وزیر ڈیوڈ ڈیوس نے کہا ہے کہ برطانیہ آنے والے برکشٹ مذاکرات کے دوران یورپی یونین کے دیگر ستائیس ممالک پر تقسیم اور حکمرانی رسائی کا خواہاں نہیں ہو گا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق لندن میں بزنس پیپل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے ڈیوڈ دیوس نے کہا کہ اس بارے میں یہ عام تاثر پایا جا رہا ہے کہ برطانیہ آنے والے برکشٹ مذاکرات کے دوران تقسیم کرو اور حکمرانی کرو رسائی کریگا تاہم ایسا نہیں ہو گا ۔

انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہین کہ یہ مذاکرات لچکدار اور موثر ہوں کیونکہ وقت کم اور ایجنڈا مضبوط ہے ۔انہوں نے کہا دونوں فریقین کے لئے یورپی یونین کی یکجہتی اہم ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم برطانیہ کا دنیا میں مقام ری شیپ کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمارا انخلا اور مستقبل میںہمارے تعلقات کے متعلق دو سالہ دورانیے کے اندر یورپی یونین کے ساتھ ایک محفوظ معائدہ بڑا چیلنج ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں مشکل ایشوز درپیش ہونگے جن پر دونوں اطراف سے سمجھوتے کی ضرورت ہوگی۔