اسپین میں پولیس کی کارروائی، 9 مشتبہ افراد گرفتار

بدھ 26 اپریل 2017 18:35

بارسلونا(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات اپریل ء)اسپین کی پولیس نے بیلجیئم میں ہوائی اڈے پر بم حملے میں ملوث 9 مشتبہ افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسپین کی پولیس نے بیلجیئم میں ہوائی اڈے پر بم حملے سے تعلق کے الزام میں 9 مشتبہ افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

مشتبہ انتہا پسندوں کو بارسلونا میں چھاپوں کے دوران گرفتار کیا گیا۔

(جاری ہے)

اسپینی حکام کے مطابق بیلجیئن اور مراکشی پولیس کے ساتھ رابطے کے بعد یہ کارروائیاں کی گئیں۔ گرفتار افراد میں سے تین کے بارے میں شٴْبہ ہے کہ ان کا گذشتہ سال مارچ میں برسلز میں ہوائی اڈے اور میٹرو ٹرین پر خودکش بم حملوں سے تعلق ہے۔ ان بم دھماکوں میں 31 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔پولیس کے مطابق گرفتار افراد میں 8 مراکشی اور ایک ہسپانوی ہے۔ ان کی عمریں 30 اور 40 سال کے درمیان ہیں۔ ان میں بعض مجرمانہ ریکارڈ کے حامل ہیں اور منشیات کی اسمگلنگ جیسے جرائم میں ملوث رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :