امریکہ،جنوبی کوریا چینی سلامتی کے خلاف اقدام سے باز رہیں ور نہ جوابی کاروائی کریں گے ،چین کا واضح پیغام

جنوبی کوریا میںتھاڈ نظام کا قیام چین کی اسٹریٹجک سلامتی کیلئے نقصان دہ ہے،یہ خطے کا اسٹریٹجک توازن توڑے گا ، جزیرہ نما کوریا کی صورتحال مزید کشیدہ ہو گی،چین اپنے دفاع کیلئے لازمی اقدامات اختیار کریگا،خطے کے امن اور استحکام میں کوئی مدد نہیں ملے گی،چین اور شمالی کوریا کے مابین سفارتی اور معمول کے روابط برقرارہیں ،فریقین تحمل سے کام لیں ، صورت حال کو مزید خراب نہ کریں،چین کا موقف واضح ہے شمالی کوریا مسئلے کا واحد حل مذاکرات ہیں چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گن شوانگ کی بیجنگ میں پریس کانفرنس

بدھ 26 اپریل 2017 16:34

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات اپریل ء) چین نے امریکہ اورجنوبی کوریا پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ تھاد نظام کا قیام چین کی اسٹریٹجک سلامتی کے لیے نقصان دہ ہے، چین اپنے مفادات کے دفاع کیلئے لازمی اقدامات اختیار کرے گا ، جنوبی کوریا میں تھاد اینٹی میزائل نظام کا قیام خطے کا اسٹریٹجک توازن توڑے گا ، جزیرہ نما کوریا صورتحال مزید کشیدہہو گی،خطے کے امن اور استحکام میں کوئی مدد نہیں ملے گی، امریکہ اور جنوبی کوریا خطے میں کشیدگی اور چین کی سلامتی کو نقصان پہنچانے والے اقدام کو بند کریں ۔

چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گن شوانگ نے بیجنگ میں پریس کانفرنس میں کہا کہ جنوبی کوریا میں تھاد اینٹی میزائل نظام کا قیام اس خطے میں اسٹریٹجک توازن کو توڑے گا اور اس سے جزیرہ نما کوریا کی صورتحال میں مزید کشیدگی پیدا ہو گی ۔

(جاری ہے)

اور خطے کے امن اور استحکام میں کوئی مدد نہیں ملے گی ۔ اور یہ عمل چین کی اسٹریٹجک سلامتی کے لیے بھی نقصان دہ ہے ۔

چین، امریکہ اور جنوبی کوریا سے اپیل کرتا ہے کہ وہ خطے کی کشیدگی میں اضافے اور چین کی سلامتی کو نقصان پہنچانے والے اقدام کو بند کریں ، تھاد نظام کی تنصیب کو ختم کریں ۔ چین اپنے مفادات کے دفاع کے لیے لازمی اقدامات اختیار کرے گا ۔چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق پریس کانفرنس کے دوران صحافی نے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ سے سوال کیا کہ چین نے شمالی کوریا سے تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا ہے کیا موجودہ صورت حال میں چین کی بات چیت متاثر ہوئی ہے ۔

اس حوالے سے گینگ شوانگ نے کہا کہ چین اور شمالی کوریا کے درمیان معمول کا رابطہ برقرار ہے ۔ دونوں فریقوں کا سفارتی رابطہ بھی ہموار ہے ۔ جزیرہ نما کوریا کے مسئلے کے حوالے سے چین کا موقف یہ ہے کہ چین جزیرہ نما کوریا کو ایٹمی توانائی سے پاک رکھنے ، جزیرہ نما کوریا کے امن کا تحفظ کرنے اور گفتگو کے ذریعے مسلے کو حل کرنے پر ڈٹا ہوا ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے اعادہ کیا کہ جزیرہ نما کوریا کی صورت حال بہت پیچیدہ اور حساس ہے ۔

چین مختلف فریقوں سے تحمل کا مظاہرہ کرنے اور موجودہ صورت حال کو مزید خراب نہ کرنے کے عمل پر زور دیتا ہے ۔یاد رہے کہ جنوبی کوریا کی وزارت دفاغ نے اس بات کی تصدیق کی کہ تھاڈ نظام کے کچھ آلات کو، جس میں موبائل لانچنگ پیڈ، راڈار، جنریٹر شامل ہیں، اسی تاریخ کو جنوبی کوریا کے گینگ سانگ بوڈو کی سونگجو کانٹی میں نصب کیا گیا۔ جنوبی کوریا اور امریکہ نے تھاڈ میزائل دفاعی نظام کے کچھ آلات کی ترجیحی طور پر تنصیب کا فیصلہ کیاہے۔

تاکہ تھاڈ نظام کی جنگی صلاحیت کو حقیقی بنایا جا سکے۔جنوبی کوریا کی پولیس کی جانب سے گالف کورس کے راستے کی ناکہ بندی کے لئے ہزاروں پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا۔ مقامی باشندوں نے نامہ نگار کو بتایا کہ اسی دن تھاڈ نظام کی تنصیب کے دوران مقامی باشندوں ، تھاڈ کے خلاف کچھ امن پسندوں اور پولیس کے درمیان تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں چھ زخمی ہو گئے اور انہیں قریبی ہسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :