چین کے جیٹ طیاروں نے امریکی نگرانی طیارے کا راستہ روکا

دوچینی لڑاکا جیٹ طیاروں نے ہانگ کانگ کے قریب امریکی طیاروں کو روکنے کے لیے قریب پہنچ گئے،امریکا

ہفتہ 27 مئی 2017 12:55

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار مئی ء) چین کے ایک جہاز نے امریکی طیارے کا راستہ روکنے کے لیے اس کے سامنے پرواز کی۔میڈیارپورٹس کے مطابق چین کے دو لڑاکا جیٹ طیاروں نے ہانگ کانگ کے قریب امریکہ کے ایک فوجی نگران طیارے کا راستہ روکنے کے لیے اس سے محض 200 گز کے فاصلے تک پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

امریکی عہدے داروں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایاکہ اابتدائی رپورٹس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ جب چینی لڑاکا طیاروں نے امریکی پی تھری قسم کے نگران طیارے کا غیر محفوظ انداز میں اس کا راستہ روکا تو وہ اس وقت ہانگ کانگ کے مشرق میں 150 میل کے فاصلے پر بین الاقوامی فضائی حدود میں پرواز کررہا تھا ۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چین کے ایک جہاز نے امریکی طیارے کا راستہ روکنے کے لیے اس کے سامنے پرواز کی۔امریکی عہدے داروں نے بتایا کہ امریکی نیوی کے ایک جنگی بحری جہاز نے جنوبی بحیرہ چین کے ایک متنازع جزیرے سے 12 سمندری میل کے فاصلے تک پہنچا ۔ یہ صدر ٹرمپ کے اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد سے فوجی اہمیت کے پانیوں میں بیجنگ کو چیلنج کرنے کا پہلا ایسا واقعہ تھا۔خبروں کے مطابق چین نے اس متنازع جزیرے میں اپنی فوجی تنصیبات قائم کی ہیں۔

متعلقہ عنوان :