بھارت میں ٹرمپ نامی کتااغواء،مالک نے مقدمہ درج کرادیا

پولیس نے مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی،اطلاع دینے پر مالک کا 11ہزارانعام کا اعلان

ہفتہ 27 مئی 2017 12:55

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار مئی ء)بھارتی شہر نئی دہلی میں ٹرمپ نامی پالتو کتے کو اغواء کر لیا گیا۔(این این آئی)مہندرا ناتھ نامی بھارتی شہری نے اپنے 9سالہ ’’ٹرمپ‘‘ نامی پالتو کتے کی گمشدگی کا مقدمہ درج کرا دیا جس کے بعد پولیس نے جانور کی تلاش شروع کر دی ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق درخواست میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ کو دہلی کے علاقے روپ نگر سے اغواء کیا گیا ہے۔

مالک نے کتے کی اطلاع دینے والے کیلئے نقد انعام کا اعلان بھی کیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی شہری نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ایک سیکیورٹی گارڈ کتے کو گھمانے پھرانے کیلئے لیکر گیا جس کے بعد سے اس کا جانور لاپتہ ہے جبکہ سیکیورٹی گارڈ نے پولیس کو اپنے بیان میں بتایا کہ وہ کتے کو لیکر جا رہا تھا کہ اس دوران کار میں سوار 2افراد اسے چھین کر فرار ہو گئے ۔پولیس کے مطابق شہری کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزم کی شناخت کیلئے سی سی ٹی وی فوٹیج سے مدد لی جا رہی ہے ۔کتے کے مالک کا کہنا تھا کہ اس کا جانور عمر رسیدہ اور کمزور بینائی والا ہے جبکہ اس نے کتے کی اطلاع دینے والے کیلئے 11ہزار روپے انعام کا اعلان بھی کر رکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :