بھارت میں سب سے طویل دریائی پل کا افتتاح کردیاگیا

پل کے بن جانے سے بھارتی بری افواج کے لیے چین کی سرحد تک پہنچنا آسان ہو جائے گا

ہفتہ 27 مئی 2017 12:52

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار مئی ء)بھارت میں ملک کے سب سے طویل دریائی پل کا افتتاح کردیاگیا، شمال مشرقی صوبہ آسام میں واقع اس پل کے بن جانے سے بھارتی بری افواج کے لیے چین کی سرحد تک پہنچنا اب کافی آسان ہو جائے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی نے شمال مشرقی صوبہ آسام میں برہم پتر ندی پر تعمیر بھارت کے سب سے بڑے دریائی پل دھولہ۔

سعدیہ کا افتتاح کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بعد میں اس کا نام معروف موسیقار اور گلوکار آنجہانی بھوپین ہزاریکا کے نام پر رکھنے کا اعلان کیا۔ ہزاریکا اسی علاقہ کے رہنے والے تھے اور انہوں نے اپنی موسیقی کے ذریعہ برہم پترکو دنیا میں متعارف کرانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔اس پل کی لمبائی نواعشاریہ دو کلومیٹر ہے اور یہ ممبئی میں بحیرہ عرب پر واقع باندرہ۔ورلی سی لنک سے تیس فیصد زیادہ طویل ہے۔ اس پر 2056 کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے۔ دھولہ سعدیہ پل کا ایک سرا آسام کے دارالحکومت گوہاٹی سے پانچ سو چالیس کلومیٹر دور اور دوسرا سرا دھولہ میں ہے، جو اروناچل پردیش کے دارالحکومت ایٹانگر سے تین سو کلومیٹر کی دوری پر ہے۔ جب کہ چین کی سرحد سے اس پل کی دوری محض ایک سوکلومیٹر ہے۔

متعلقہ عنوان :