ڈیرہ مراد جمالی، سابق سینیٹر ہیمن داس کے بیٹے کے اغواء کو آٹھ روز گزر گئے

پولیس اور قبائلی عمائدین کوئی سراغ نہ لگا سکے

ہفتہ 27 مئی 2017 22:10

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار مئی ء) جمعیت علماء اسلام کے سابق سینیٹر ہیمن داس کے بیٹے و کی کمار کے اغواء کو آٹھ روز گزر گئے پولیس اور قبائلی عمائدین کوئی سراغ نہ لگا سکے اور نہ ہی اغواء کاروں کی جانب سے ورثاء کو فون کال موصول ہوئی پولیس کا تحصیل تمبو ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے می پتھاریداروں کے اڈوں پر سرچ آپریشن 35چھاپوں کے دوران درجنوں مشتبہ افراد گرفتار اسلحہ بر آمد کر لیا گیا تفصیلات کے مطابق مغوی وکی کمار کی بازیابی کیلئے نصیرآباد پولیس سر گرم آٹھ روز کے دوران پتھاریداروں کے 35سے زائد مختلف مقامات پر اڈوں پر چھاپے اور سرچ آپریشن کیئے گئے چھاپوں کے دوران درجنوں مشتبہ افراد اور اسلحہ بر آمد کر لیا گیا دوسری جانب مغوی وکی کمار کے اغواء کے واقعہ کو سات روز گزرنے کے باوجود پولیس قبائلی عمائدین سراغ نہ لگا سکے اور نہ ہی اغواء کاروں کی جانب سے ورثاء کو فون کال موصول ہوئی ہے پولیس ذرائع کے مطابق مغوی وکی کمار کو جلد بازیاب کر لیا جائے گا ایس ایس پی پولیس نصیرآباد ظہور بابر آفریدی نے بتایاکہ وکی کمار کا کیس نصیرآباد پولیس کیلئے چیلج ہے انشاء الله جلد کامیاب حاصل ہو گی اغواء کاروں کے نیٹ ورک سہولت کاروں اور ملزمان کو پناہ دینے والوں کی ایک خفیہ لسٹ مرتب کی گئی ہے جس کی روشنی ان کے خلاف کریک ڈائون جلد شروع کردیا جائے گا ۔