ایرانی وزیرپٹرولیم کی ٹوٹل کمپنی کے سربراہ کی ملاقات

ہفتہ 27 مئی 2017 11:50

ویانا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار مئی ء) ایران کی وزارت تیل کے سربراہ بیڑن نامدار زنگنہ نے دنیا کی معروف تیل کمپنی ٹوٹل کے سربراہ پٹریک پٹریانہ سے 172 ویں اوپیک اجلاس کے موقع پر ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ایرانی خبر رساں ادارہ کے مطابق آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں اوپیک کے سالانہ اجلاس کے موقع پر ایران کے وزیرتیل اور ٹوٹل کمپنی کے سربراہ نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

اس سے پہلے 2016 میں ٹوٹل کمپنی کے سربراہ نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا تھا کہ ٹوٹل کمپنی مغربی دنیا کی وہ واحد کمپنی ہے جس کو ایران میں سرمایہ کاری کے لئے موقع فراہم کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ اوپیک کے حالیہ سالانہ اجلاس میں نومبر 2016 معاہدے کے تناظر میں تیل کی پیداوار کی کٹوتی کے حوالے سے مختلف امور پر تبادل خیال کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :