پنجاب میں گٹکا سپلائی کرنے کی سازش ناکام، 2لاکھ 12ہزار پیکٹ گٹکا پکڑا گیا

سمگل کیا گیا گٹکا ہوٹل کے تہہ خانے میں چھپایا گیا تھا‘ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے چھاپہ مارکر گٹکا پکڑا گٹکا کینسر اور دیگر مضر بیماریوں کی بڑی وجہ ،پنجاب میں فروخت پر مکمل پابندی عائد ہے‘ نورالامین مینگل

ہفتہ 27 مئی 2017 22:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار مئی ء)پنجاب فوڈ اتھارٹی کا گٹکا فری پنجاب مشن کے تحت گٹکا سپلائی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے۔ اس سلسلے میں ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے کاروائی کرتے ہوئے لاہور ریلوے اسٹیشن پر ہوٹل کے تہہ خانہ میں بنا گٹکے کا بڑا وئیر ہاوس پکڑ کر 2 لاکھ 12 ہزار پیکٹ گٹکا برآمد کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ٹیم کے ہمراہ ریلوے اسٹیشن پر معروف بولے دا ہوٹل نامی جگہ پر چھاپہ مارا اور پنجاب کے باہر سے سمگل کر کے لایا گیا گٹکا برآمد کر لیا۔ گٹکے کا وئیر ہاوس ہوٹل کے تہہ خانے میں بنایا گیا تھا۔ وئیر ہاوس مالک اور ہوٹل مالک کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا۔

(جاری ہے)

تمام گٹکا ضبط کرتے ہوئے اس کی فوری تلفی کے احکامات جاری کیے گئے۔

اس حوالے سے ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کا کہنا تھا کہ پنجاب میں گٹکا کی فروخت پر مکمل پابندی عائد ہے۔ گٹکا کینسر اور دیگر مضر بیماریوں کی بڑی وجہ ہے۔ پنجاب کو گٹکا فری بنانے کے لیے کاروائیاں جاری ہیں اور اس مکروہ چھندے میں ملوث افراد کو کسی صورت رعائیت نہیں دی جائے گی۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی دیگر کاروائیوں میں ندیم شہید روڈ پر بٹ سوئیٹس کارنر کو ناقص صفائی اور مضر صحت اجزاء کے استعمال پر 25ہزار، ملتان روڈ پر سندر کے قریب حاجی عثمان ہوٹل کو 20ہزار، نیو وارث خان ہوٹل، بابا حاجی ہوٹل کو 12اور 8ہزارروپے جرمانہ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :