شکارپور میں ریکارڈ گرمی ، محلے کی بجلی کاٹنے کے سبب گرمی کے سبب ایک خاتون جاں بحق

ہفتہ 27 مئی 2017 22:31

شکارپور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار مئی ء) شکارپور میں ریکارڈ گرمی ، محلے کی بجلی کاٹنے کے سبب گرمی کے سبب ایک خاتون جاں بحق ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پورے سندھ کی طرح گذشتہ روز شکارپور میں بھی ریکارڈ گرمی رہی ، سورج کی شدید تپش کی وجہ سے لوگ گھروں تک محدود رہے ، شکارپور شہر سمیت ضلع کے چھوٹے بڑے شہر ویران رہے ، دوسری طرف سختی گرمی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نے لوگوں کا جینا عذاب کردیا اور لوگوں نے سخت تکلیف میں دن گذار ، شکارپور شہر کی ڈگری کالج کے قریب مری محلہ کی بجلی واپڈا والوں کی جانب سے کاٹنے کے بعد خیرپور سے اپنے رشتیداروں کے یہاں آنے والی ایک خاتون مسمات مہران زوجہ محبت مری گرمی برداشت نہ کرتے ہوئے فوت ہوگئی ، فوت ہونے والی خاتون کے ورثاء نے بتایاکہ واپڈا والوں نے بلاجواز ہمارے محلے کی بجلی کاٹ دی ہے جس کی وجہ سے ہماری خاتون فوت ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :