تائیوان میں ارکان پارلیمنٹ آپس میں الجھ پڑے، کرسیاں دے ماریں

اپوزیشن ارکان نے کرسیاں لگا کر اسپیکر کی جانب جانے والا راستہ بلاک کردیا،ایک دوسرے پر گھونسے بھی چلائے

ہفتہ 15 جولائی 2017 12:19

تائی پی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار جولائی ء)تائیوان کی پارلیمنٹ میں ارکان ایک دوسرے سے الجھ پڑے، ایک دوسرے پر کرسیاں دے ماریں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق تائیوان کی پارلیمنٹ میں ارکان ایک دوسرے سے اس وقت الجھ پڑے، جب اپوزیشن ارکان نے حکومت کے ایک مجوزہ منصوبے کے خلاف احتجاج شروع کیا۔اپوزیشن ارکان نے کرسیاں لگا کر اسپیکر کی جانب جانے والا راستہ بلاک کردیا۔اس دوران حکومتی اور اپوزیشن ارکان کے درمیان تلخ کلامی ہوئی اور بات ہا تھا پائی، مار کٹائی تک جا پہنچی۔بات اسی پر ختم نہ ہوئی دونوں گروپوں نے ایک دوسرے پر کرسیوں سے حملے کئے، پانی سے بھرے غبارے بھی چلائے گئے

متعلقہ عنوان :