لاہور میں مبینہ پولیس مقابلے کے نتیجے میں 3ڈاکوئوں کو پار کرکے پولیس نے اسلحہ برآمد کر لیا

سی آئی اے نواں کوٹ نے ڈاکووں کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مار ا تو ڈاکووں پولیس پارٹی پر اندھادھند فائرنگ کردی جس پر مزید نفری کو علاقے میں طلب کر لیا

ہفتہ 15 جولائی 2017 23:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار جولائی ء) لاہور میں مبینہ پولیس مقابلے کے نتیجے میں 3ڈاکوئوں کو پار کرکے پولیس نے اسلحہ برآمد کر لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہور علاقے شیرا کوٹ میں سی آئی اے نواں کوٹ نے ڈاکووں کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مار ا تو ڈاکووں پولیس پارٹی پر اندھادھند فائرنگ کردی جس پر مزید نفری کو علاقے میں طلب کر لیا گیا اور فائرنگ کا بھرپورجواب دیا گیا جس کے نتیجے میں 3ملزمان شدید زخمی ہوگئے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جان کی بازی ہار گئے، تاہم پولیس نے ہلاک ہونے والے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔

دوسری جانب پولیس حکام کا کہناہے کہ ہلاک ہونے والے ملزمان ڈکیتی اور قتل کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے جن کیخلاف پولیس مقابلے کا مقدمہ درج کرتے ہوئے ان کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :