حکومت ٹیکس دہندگان کو درپیش مسائل کے حل کے لئے کئی اہم اقدامات اٹھا رہی ہے، سینیٹر اسحاق ڈار

امید ہے نئے چیئرمین اپنی ٹیم کیساتھ ملکر ٹیکس دہندگان کو سہولیات کی فراہمی ،نئے مالی سال کے ٹیکس اہداف کے حصول کیلئے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے، وفاقی وزیر خزانہ کا تقریب سے خطاب

ہفتہ 15 جولائی 2017 21:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار جولائی ء)وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت ٹیکس دہندگان کو درپیش مسائل کے حوالے سے چوکس ہے اور ان کے حل کیلئے کئی اہم اقدامات اٹھا رہی ہے ۔ہفتہ کو ایف بی آر میں سیلز ٹیکس ری فنڈ کی ادائیگیوں کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت ٹیکس دہندگان کو درپیش مسائل کے حوالے سے چوکس ہے اور ان کے حل کیلئے کئی اہم اقدامات اٹھا رہی ہے ۔

(جاری ہے)

وزیر خزانہ نے نئے چیئرمین ایف بی آر طارق محمود پاشا کی تقرری کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ نئے چیئرمین اپنی ٹیم کے ساتھ مل کر ٹیکس دہندگان کو سہولیات کی فراہمی اور نئے مالی سال کے ٹیکس اہداف کے حصول کے لئے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔ اس موقع پر وزیر خزانہ کو بتایا گیا کہ ری فنڈ پیمنٹ آرڈر کے تحت اب تک 6ہزار853کو ادائیگی کی گئی ہے جبکہ دوسرے مرحلہ کی ادائیگی 14اگست تک کی جائے گی۔ انہیں بتایا گیا کہ شفافیت اور زیادہ سے زیادہ سہولیات کے پیش نظر یہ ادا ئیگیاں براہ راست سٹیٹ بنک کے ذریعے الیکٹرانک ٹرانسفر کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :