میٹھے کی شکل میں زہر کی فروخت کرنے والوں کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کاکریک ڈائون

ناقص اشیاء،کیمیکلز، مضر صحت رنگوں کے استعمال پر 5بیکریوں کے پروڈکشن یونٹ سیل حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پرمتعدد کو جرمانے ، 57فوڈ پوائنٹس کو وارننگ نوٹس جاری

ہفتہ 15 جولائی 2017 23:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار جولائی ء)وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر عوام کو صحت مند اور معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ناقص ، غیر معیاری اور ملاوٹی اشیاء خوردونوش بنانے والوں کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے۔اس سلسلے میںگلبرگ ٹاون میں احمد بیکرز اور الخلیل بیکرز پر چھاپے کے دوران پروڈکشن ایریا میں واش روم موجود ہونے کھلے رنگوں کے اور خراب اور ٹوٹے انڈوںکے استعمال فوڈ لائسنس اور ملازمین کا میڈیکل سرٹیفکیٹ موجودنہ ہونے،حشرات کے خاتمے کا نامناسب انتظام،ورکنگ ایریا میں جالوں اور دیواروں کے گندا ہونے پر احاطے کو سیل کر دیا گیا۔

شالیمار ٹائون شیلر چوک میںالکرم بیکری،اصغر سوئٹس ،نیو سوئٹس اورطاہر سوئٹس پروڈکشن مٹھائیوں کی تیاری میں کھلے رنگوں کے استعمال،نیلے کیمیکل ڈرمز کے استعمال،مٹھائیوں پر حشرات کی موجودگی، احاطے کے انتہائی گندا ہونے دیواروں پر جالوں کی موجودگی،ملازمین کے میڈیکل سر ٹیفیکٹ موجود نہ ہونے،پروڈکشن ایر یا میں واش روم کے ہونے،اشیاء خوردونوش کو ڈھانپے بغیر رکھنے اورگندے زنگ آلودہ برتنوں کو استعمال میں لانے پر احاطے کو سیل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ٹائون شپ میں واقع آئیڈیل بیکرزاینڈ سوئٹس،غوث پاک مِلک شاپ اینڈ بیکرز پر چھاپے کے دوران مٹھائیوں میں رنگوں کے استعمال، حشرات کے خاتمے کے ناقص انتظام اوردیگر وجوہات کی بنا پر 10 ہزار کا جرمانہ عائدکیا گیا۔ گرین ٹائون میں بسم اللہ بیکری، ٹائون شپ میں الفضل مِلک شاپ اینڈ ریسٹورنٹ،حاجی جوس کارنر،کوزی حلیم، الحمدی نہاری ہائوس اور سگنیچر میٹ پر معائنہ کے دوران نتائج بہتر ملنے پر ای لائسنس بنوانے ،ملازمین کے میڈیکل سر ٹیفیکٹ بنوانے ،حشرات کے نظام کا خاص خیال رکھ کر مزید بہتری کے نوٹس جاری۔

ماڈل ٹائون میں واقع بھٹی نان شاپ؛چونگی امر سدھو پر بٹ مر غ چنے اینڈ پائے اوروحدت کالونی میں ماشاء اللہ مِلک اینڈ نان شاپ پر معائنہ کے دوران گندے اور زنگ آلودہ فریزرمیں اشیاء خوردونوش کو محفوظ کرنے،نیلے کیمیکل ڈرمز کے استعمال، ملازمین کا کام کے دوران سگریٹ نوشی کرنا،کچن ایریا کا انتہائی گندا ہونے پر 10 ہزار کے جرمانے عائد کیے گئے۔

ماڈل ٹائون میں واقع وسیم جنرل سٹور؛یادگار میں العین میرج ہال،میاں سٹور ،سلیم جنرل سٹور،حفیظ بشیر کریانہ سٹور،اللہ دتہ سموسے والا،سلیم مرغ چنے،اعجاز کریانہ سٹور،سلیم پان شاپ، احمد کریانہ سٹور،چونگی امر سدھو میں حفیظ سویٹس المشہور لال کھوہ پر معائنہ کے دوران نتائج تسلی بخش پائے گئے جس کی بنا پر ای لائسنس بنوانے اور مزید بہتری کے احکامات جاری کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :