آسیان ممالک دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنائیں، چین

دونوں معیشتوں کو وسائل مقاصد کے حصول کیلئے استعمال کرنے چاہئیں بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے اور آسیان ویژن پر توجہ مرکوز رکھی جائے ، سفیر

ہفتہ 15 جولائی 2017 18:14

جکارتہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار جولائی ء)چین نے آسیان ممالک پر زوردیا ہے کہ وہ دوطرفہ ترقی حاصل کرنے کے لئے آپس میں تعاون کو مزید مضبوط بنائیں کیونکہ علاقائی بلاک اس سال اپنی 85ویں سالگرہ منارہا ہے، ہمیں تمام مواقعوں سے فائدہ اٹھانا چاہئے اور کوئی وقت بھی ضائع نہیں کرنا چاہئے تا کہ ہمارے تعلقات مزید آگے بڑھ سکیں ۔

ان خیالات کااظہار چینی سفیر برائے آسیان زو بو نے یہاںآسیان 50،آسیان چین تعلقات کا نیا باب کے عنوان سے منعقد ہ سیمینار میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ چین اور آسیان کو رابطوں میں تعاون پیداوار استعداد میں اضافے ، تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ اور چین آسیا ن آزاد تجارتی علاقوں سے فائدہ اٹھا نا چاہئے ،دونوں معیشتوں کو اپنی قوت اور وسائل ان مقاصد کو حاصل کرنے کیلئے استعمال کرنے چاہئیں اور بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے اور آسیان کے 2025 کے ویژن پر توجہ مرکوز کرنی چاہئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چین اور آسیان کے درمیان قریبی تعلقات دونوں معیشتوں کے درمیان عملی شراکت داری کا ناقابل شکست حصہ ہے ، یہ فریقین کو ایک دوسرے کو قریب سے جاننا چاہئے ،چین اور آسیان کو ثقافت ، سائنس ، ٹیکنالوجی ، ماحول کے تحفظ ، سیاحت اور میڈیا تنظیموں ، تھنک ٹینکس اورمقامی صوبوں کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کی ضرور ت ہے، چین آسیان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار رہے گا جبکہ آسیان ممالک چین کے تیسرے سب سے بڑے تجارتی شراکت دار ہیں ، دونوں معیشتوں کے درمیان گذشتہ سال تجارتی حجم 492.2ارب امریکی ڈالر رہا جبکہ دونوں طرف سرمایہ کاری اس سال مئی میں 183ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے ۔

متعلقہ عنوان :