گھریلو ملزم کی موت تشدد نہیں بیماری سے ہوئی‘ ایم پی اے شاہجہاں کا دعویٰ

16 سالہ اختر بیماری کے باوجود ڈاکٹر کے پاس جانے کے لیے تیار نہیں تھا ، بیٹی پر الزام بے بنیاد ہے ‘ گفتگو

ہفتہ 15 جولائی 2017 22:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار جولائی ء) مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی شاہجہاں نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے گھر میں کام کرنے والے کمسن ملازم کی موت تشدد سے نہیں بلکہ بیماری سے ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی شاہجہاں کے گھر سے کمسن ملازم کی لاش بوری میں برآمد ہوئی تھی جس کو تشدد سے ہلاک کرنے کا انکشاف ہوا تھا۔

(جاری ہے)

واقعے کے بعد اس کا مقدمہ مقتول لڑکے کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا جس میں ایم پی اے کی بیٹی فوزیہ کو نامزد کیا گیا جبکہ فوزیہ نے اسی روز مقامی عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کرلی تھی رکن صوبائی اسمبلی شاہجہاں نے ملازم کی موت کے حوالے سے اپنی بیٹی فوزیہ پر لگنے والے الزام کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ 16 سالہ اختر بیماری کے باوجود ڈاکٹر کے پاس جانے کے لیے تیار نہیں تھا جس کے باعث وہ بیماری کو برداشت نہ کرسکا، اس کی موت میں وہ یا ان کی بیٹی کسی قسم کی ذمہ دار نہیں۔واضح رہے کہ 16 سالہ اختر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اس تشدد ثابت ہوا ہے اور اس کے جسم پر تشدد کے نشانات پائے گئے ہیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :