قومی احتساب عدالت نے کوئلے کی غیر قانونی فروخت کر کے سرکاری خزانے کو ڈھائی ارب روپے کا نقصان پہنچانے کے ریفرنس کیس کی سماعت 29 جولائی تک ملتوی کردی

ہفتہ 15 جولائی 2017 21:59

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار جولائی ء)قومی احتساب عدالت نے کوئلے کی غیر قانونی فروخت کر کے سرکاری خزانے کو ڈھائی ارب روپے کا نقصان پہنچانے کے ریفرنس میں حیدر آباد چیمبر کے صدر گوہر اللہ، سابق وزیر اعلیٰ کے سیکریٹری سہیل اکبر شاہ سمیت سابق ڈائریکٹر مائینز اینڈ منرل منظور حسین میمن ،سابق سیکریٹری عبدالرشید سولنگی سمیت 11 ملزمان کے ریفرنس کی سماعت 29 جولائی تک ملتوی کردی ،ہفتے کو ریفرنس کی سماعت کے موقع پر رکن سندھ اسمبلی فقیر داد کھوسو اور دیگر 2 ملزمان عدالت میں موجود نہیں تھے،جس کی وجہ سے فرد جرم عائد نہیں کی جاسکی ،سماعت کے موقع پر غیر حاضر ملزمان کی حاضری سے استشنیٰ کی درخواست دائر کی گئی ،جس پر عدالت نے ریمارکس دئیے کہ اگر اس عدالت کے پاس ضمانت منظور کرنے کا اختیار ہوتا تو عدالت بہت کچھ کرسکتی تھی،فاضل عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر ہر صورت ملزمان کو عدالت میں پیش کیا جائے ،تاکہ فرد جرم عائد کی جاسکے۔

متعلقہ عنوان :