وزیراعظم محمد نواز شریف کے احتساب کے نام پر سیاسی ایجنڈے پر کام ہو رہا ہے جن کے مقاصد دھرنا ون اور دھرنا ٹو سے مختلف نہیں ہیں‘ جمہوری حکومت کو گھر بھیجنے کی سازش کامیاب نہیں ہوگی‘ عوام پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ہے‘ وفاقی وزیر احسن اقبال

ہفتہ 15 جولائی 2017 23:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار جولائی ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی‘ ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کے احتساب کے نام پر سیاسی ایجنڈے پر کام ہو رہا ہے جن کے مقاصد دھرنا ون اور دھرنا ٹو سے مختلف نہیں ہیں۔ ہفتہ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جمہوری حکومت کو گھر بھیجنے کی سازش کامیاب نہیں ہوگی کیونکہ ملک کا عوام پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کابینہ‘ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی پوری جماعت اور عوام وزیراعظم محمد نواز شریف کے پشت پر ہیں۔ احسن اقبال نے کہا کہ کابینہ اور پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں تمام اراکین نے وزیراعظم محمد نواز شریف پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا اور فیصلہ کیا گیا کہ جے آئی ٹی رپورٹ کے خلاف سپریم کورٹ میں مقابلہ کریں گے۔ انہوں نے کہا پاکستان مسلم لیگ (ن) اور وزیراعظم محمد نواز شریف کو منتخب کرنے والوں کو پتہ ہے کہ حکومت بے عوام کی بہتری کیلئے کئی منصوبوں کو شروع کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) گزشتہ چار سالوں سے حکومت کر رہی جس کے خلاف کوئی بھی بدعنوانی کا سکینڈل رپورٹ نہیں ہوا ہے۔