افغانستان ، سیکیورٹی فورسز کا آپریشن کلین اپ :77 طالبان ہلاک ،27 سے زائد زخمی

ہفتہ 15 جولائی 2017 20:44

ْکابل(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار جولائی ء) افغانستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کلین اپ کے نتیجے میں 77 طالبان ہلاک جبکہ 27 سے زائد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان فورسز نے طیاروں کی مدد سے ننگرہار ،کنہڑ، نورستان کیپیسیا، پکتیکا،لوگار اور دیگر صوبوں میں آپریشن کلین اپ کیا جسکے نتیجے میں77 طالبان ہلاک جبکہ ستائیس سے زائد زخمی ہو گئے۔ فورسز نے بھاری مقدار میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد بھی قبضے میں لیا ہے۔