ظفر حجازی کی بیماریاں تفتیشی ٹیم کے لیے مسئلہ بن گئیں

منگل 25 جولائی 2017 16:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ جولائی ء)چودھری شوگر مل کے ریکارڈ میں ردوبدل معاملے کے مرکزی ملزم چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کی بیماریاں تفتیشی ٹیم کے لیے مسئلہ بن گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی2رکنی ٹیم کے لیے معاملے کی تحقیقات میں مشکلات کا شکار ہے، اس حوالے سے قانونی تقاضے دیکھیں،افسران کی سنیں یا طبی ماہرین کی سنی جائے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ افسران نے بھی دوران تفتیش نرمی برتنے اورتفتیش جلد مکمل کرنے کا حکم دیا ہے جبکہ تفتیشی ٹیم کو دوران تفتیش ظفر حجازی سے احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔گزشتہ روز وزرات خزانہ نے بھی ظفر حجازی کی معطلی اور نئے چیئرمین ظفر عبداللہ کی بطور قائم مقام تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق ظفرحجازی کیس کا فیصلہ ہونے تک معطل رہیں گے۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پاناما کیس میں ریکارڈ ٹیمپرنگ کا اعتراف کرنے بعد سابق چیئرمین سیکورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن پاکستان ظفرحجازی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔