خلیجی ممالک نے قطر کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کی نئی فہرست جاری کردی

عرب ممالک دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پورے عزم کے ساتھ کوششیں جاری رکھیں گے،مشترکہ بیان

منگل 25 جولائی 2017 11:10

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ جولائی ء)سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور جمہوریہ مصر کی جانب سے قطری حمایت یافتہ دہشت گرد شخصیات اور اداروں کی ایک نئی فہرست جاری کی گئی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق قطر کے بائیکاٹ میں شامل چاروں عرب ممالک کی طرف سے قطری حمایت یافتہ دہشت گردوں کی فہرست کے ساتھ ساتھ کہا گیا ہے کہ عرب ممالک دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پورے عزم کے ساتھ کوششیں جاری رکھیں گے۔

ان چاروں ملکوں کی طرف سے جاری کردہ فہرست میں قطری حمایت یافتہ نو اداروں اور نو افراد کو شامل کیا گیا ہے۔اس نئی فہرست میں یمن میں سرگرم البلاغ الخیریہ فاؤنڈیشن، الاحسان الخیریہ فاؤنڈیشن، الرحمی الخیریہ فاؤنڈیشن، لیبیا میں سرگرم بنغازی انقلابی شوریٰ کونسل، السرایا میڈیا سینٹر، بشریٰ نیوز ایجنسی، راف اللہ السحاتی بریگیڈ، نباء ٹی وی چینل التناصح فاؤنڈیشن برائے دعوت وثقافت واطلاعات، افراد میں خالد سعید فضل راشد البوعینین، شقر جمعہ خمیس الشہرانی، صالح احمد الغانم، کویتی نڑاد حامد حمد حامد العلی، یمنی نڑاد عبداللہ محمد علی الیزیدی، احمد علی احمد برعود، محمد بکر الدبا لیبی نڑاد الساعدی عبد اللہ ابراہیم بوخزیم اور احمد عبدالجلیل الحسناوی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

عرب ممالک کی طرف سے کہا گیا کہ مذکورہ فہرست میں شامل تمام تنظیمیں اور افراد بالواسطہ یا بلا واسطہ طورپر دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہیں اور انہیں براہ راست یا بالواسطہ طور پرقطری حکومت کی معاونت حاصل ہے۔ کویت سے تعلق رکھنے والے ملزمان النصرہ فرنٹ کے لیے فنڈز جمع کرنے میں ملوث بتائے جاتے ہیں۔ یہ تنظیم شام میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے۔یمنی نڑاد تین مشتبہ شدت پسند القاعدہ کے لیے قطر میں فنڈز جمع کرنے اور جنگجو بھرتی کرنے میں سرگرم ہیں جب کہ لیبی نڑاد چاروں افراد اور تنظیمیں لیبیا میں دہشت گردی کی کارروائیوں کو فروغ دینے کے لیے کوشاں ہیں۔ انہیں قطری حکومت کی طرف سے بالواسطہ یا بلا واسطہ معاونت حاصل ہے۔

متعلقہ عنوان :