شارجہ سے گھر کے لیے پروازکرنے والا ہندوستانی شخص دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا

منگل 25 جولائی 2017 13:25

شارجہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ جولائی ء) ایک ہندوستانی سپروائزرجوکہ دبئی میں کام کر رہا تھا،پیر کے روز گھر جانے کے لیے تیار تھا کہ اتوار کی رات کو شارجہ میں ہی خالق حقیقی سے جا ملا۔46 سالہ سندرسن اسکان دبئی کی ایک دھاتی تعمراتی کمپنی میں کام کرتا تھا ۔ اس کے ساتھیوں کے مطابق بھارتی کمپنی سے استعفی دے چکا تھا اور پیر کے روز اپنے گھر کیرلا واپس جا رہا تھا۔

تاہم خلیج نیوز سے بات کرتے ہوئے کمپنی کے سٹاف نے کہا ہے کہ پچھلے چند دنوں سے کسی نے بھی اسے اپنے کمرے سے باہر اور شارجہ میں ادھر ادھرنہیں دیکھا تھا۔ایک ساتھی کا کہنا تھا کہ وہ اتوار کے روز کمپنی کی طرف سے دئیے جانے والے کچھ کاغذات دستخط کرنے آیا تھا اور جب وہ دستخط کر کے کمرے سے باہر آیا تو اس نے سینے میں ددر کی شکایت کی ۔

(جاری ہے)

اس درد کے تھوڑی دی بعد ہی بے ہوش ہو گیا۔

اس کے ساتھیوں نے فوری طور پر ایمبولینس بلوائی اور اسے ہسپتا ل لے گئے۔لیکن ہسپتا ل پہنچنے سے پہلے وہ چل بسا۔اسکان کے ایک ساتھی کا کہنا تھا کہ اس نے اس کمپنی میں4ماہ پہلے ہی آیا تھا اور اب استعفی دینے پر پریشان تھا کیونکہ وہ دو بچوں کا باپ تھا اور انکے اخراجات اس کے ہی زمہ تھے۔ کمپنی مالکان کا کہنا ہے کہ اسنے استعفی اپنی مرضی سے دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :