ایرانی لابی امریکی اداروں میں اثرونفوذ کے لیے مسلسل کوشاں

ایرانی لابی امریکی درس گاہوں میں من پسند محققین کو تعینات کرانے اور طلباء کو داخل کرانے میں سرگرم عمل ہے،رپورٹ

منگل 25 جولائی 2017 12:44

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ جولائی ء)امریکا میں سرگرم ایرانی لابی اپنے مخصوص مقاصد کے حصول کے لیے امریکی اداروں میں اثرو نفوذ کے لیے مسلسل کوشاں رہتی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایرانی لابی امریکی درس گاہوں میں اپنے من پسند محققین کو تعینات کرانے، اساتذہ کو بھرتی کرانے اور طلباء کو داخل کرانے میں سرگرم عمل ہے۔

حال ہی میں امریکی شہر نیویارک کی ایک عدالت نے ایرانی لابی کی نمائندہ ’علوی‘ نام کے ایک خیراتی ادارے پر پابندی عاید کی۔ یہ تنظیم امریکی جامعات میں ایرانی رجیم کے حامی اساتذہ کو بھرتی کرانے کے لیے نہ صرف مہم چلاتی رہی ہے بلکہ اس مقصد کے لیے سرمایہ بھی مہیا کرتی ہے۔ علوی فاؤنڈیشن کی جانب سے شمالی امریکا کی 44 جامعات میں ایران نواز اساتذہ اور پروفیسروں کو تعینات کرنے کی کوشش کی گئی۔

(جاری ہے)

ان میں اکتالیس جامعات امریکا کے اندر واقع ہیں۔گذشتہ جون میں امریکی عدالت نے علوی فاؤنڈیشن کے خلاف سنائے گئے مقدمہ میں اس تنظیم کو ایرانی رجیم سے براہ راست تعلق رکھنے، ایرانی ملیشیاؤں کی معاونت کرنے اور امریکا میں بم دھماکوں میں ملوث عناصر کو تخریب کاری اور دہشت گردی میں مدد فراہم کرنے کا الزام عاید کیا گیا۔عدالت نے اپنے فیصلے میں نیوریاک کے علاقے مین ہٹن میں واقع تنظیم کے دفتر کا تمام سامان قبضے میں لینے کا حکم دیا۔

امریکی میڈیا میں اس کیس کو ایرانی لابی کے دہشت گردی کے مقاصد کے لیے مالی معاونت کار کے طور پرشہرت حاصل ہوئی۔ایرانی رجیم کی حمایت میں امریکی جامعات میں پروپیگنڈہ علوی فاؤنڈیشن کے اہم ترین مقاصد میں سے ایک ہے۔ یہ تنظیم مختلف ذرائع سے اپنا اثرو رسوخ استعمال کرتے ہوئے امریکی جامعات میں ایران کی طرف داری کرنے والے افراد کو اساتذہ، محققین اور دیگر اعلیٰ عہدوں پر تعینات کرنیکے لیے کوشاں رہی ہے۔