خیبر پختونخواہ میں تحریک انصاف کی متعدد وکٹیں گرنے کو تیار

منگل 25 جولائی 2017 19:19

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ جولائی ء) خیبر پختونخواہ میں تحریک انصاف کی متعدد وکٹیں گرنے کو تیار ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب اور سندھ کی سیاست میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی وکٹیں گرانے والی تحریک انصاف اپنے ہی ہوم گراونڈ خیبرپختونخواہ میں مشکلات کا شکار ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

خیبرپختونخواہ میں تحریک انصاف کی متعدد وکٹیں گرنے کو تیار ہیں۔

تحریک انصاف کے کئی اراکین اسمبلی اور اہم رہنماوں نے دوسری جماعتوں سے رابطے شروع کر دیے ہیں۔ ان رہنماوں میں زیادہ تر کا تعلق ماضی کے فاروورڈ بلاک سے ہے۔ ان رہنماوں کا موقف ہے کہ ان کی شکایات پر وزیراعلی کی جانب سے کان نہیں دھرے جاتے۔ جبکہ انہیں ترقیاتی فنڈز حاصل کرنے میں بھی مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔

متعلقہ عنوان :