امریکہ میزائلوں کے دفاعی نظام کا ایک اور تجربہ کرے گا

تجربہ ہفتے کے روز کیا جا سکتا ہے،ملاح اپنی کشتیوں کووسیع سمندری علاقے کی طرف لے جانے سے پرہیز کریں،ترجمان نیوی

منگل 25 جولائی 2017 12:44

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ جولائی ء)امریکہ شمالی کوریا کی طرف سے کسی ممکنہ خطرے کو روکنے کیلئے میزائلوں کے دفاعی نظام کا ایک اور تجربہ کرنے والا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق پینٹاگون کے ترجمان نیوی کیپٹن جیف ڈیوس نے بتایا کہ یہ تجربہ فضا میں زیادہ اونچائی پر دشمن کے میزائل کو روکنے کے نظام تھاڈ کا ہو گا جو شمال مغربی ریاست الاسکا میں طے شدہ پروگرام کے مطابق کیا جائے گا۔

اٴْنہوں نے کہا کہ یہ تجربہ معمول کی کارروائی ہے جس کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ یہ نظام مؤثر طور پر قابل عمل ہے۔امریکی کوسٹ گارڈ نے اپنے ملاحوں کو خبردار کیا کہ یہ تجربہ ہفتے کے روز کیا جا سکتا ہے ۔ لہذا وہ اپنی کشتیوں کو الاسکا کے کوڈیک جزیرے سے ہوائی درمیان واقع وسیع سمندری علاقے کی طرف لے جانے سے پرہیز کریں۔

متعلقہ عنوان :