آپریشن ردالفسادکامیابی سے جاری، باجوڑ ایجنسی میں دہشت گردوں کی بڑی کاروائی ناکام بنادی گئی

خفیہ اطلاع پر ایف سی اہلکاروں نے بڑی مقدار میں اسلحہ اورگولہ بارود برآمد کر لیا،آئی ایس پی آر

منگل 25 جولائی 2017 23:30

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ جولائی ء)ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی کے ساتھ جاری ،سیکورٹی فورسز نے باجوڑ ایجنسی میں دہشت گردوں کی بڑی کاروائی ناکام بنادی ،خفیہ اطلاع پر ایف سی اہلکاروں نے دوا گئی میں کاروائی کرتے ہوئے بڑی مقدار میں اسلحہ اورگولہ بارود برآمد کر لیا ۔

(جاری ہے)

منگل کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق باجوڑ ایجنسی میں دہشت گردوں کی بڑی کاروائی ناکام بنادی گئی ۔ایف سی نے تحصیل مومن خفیہ اطلاع پر دواگئی کے علاقے میں کاروائی کے دوران بڑی مقدار میں اسلحہ ،گولہ بارود، دھماکہ خیز مواد ، مشین گنز ، خودکش جیکٹس ،ریموٹ کنٹرول بم ، گرنیڈزاور مواصلاتی آلات برآمد کر لئے ۔