طالبان نے افغان صوبہ پکتیا کے ایک اورضلع پر قبضہ کر لیا

جانی خیل نامی ضلع منگل کی صبح کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والی لڑائی کے بعد باغیوں کے قبضے میں چلا گیا،صوبائی کونسل کی تصدیق

منگل 25 جولائی 2017 13:35

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ جولائی ء)طالبان نے افغانستان کے جنوب مشرقی پکتیا صوبے کے ایک ضلعے پر قبضہ کر لیا ہے۔ یوں طالبان باغی پچھلے تین دنوں میں تین نئے اضلاع پر قابض ہو چکے ہیں۔ اس پیش رفت کی تصدیق صوبائی کونسل کے سربراہ سردار خان منگول زئی نے کر دی ہے تاہم صوبائی پولیس کے ترجمان سردار ولی تبسم کے بقول پولیس اہلکار اب بھی باغیوں کے خلاف برسر پیکار ہیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جانی خیل نامی یہ ضلع منگل کی صبح کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والی لڑائی کے بعد باغیوں کے قبضے میں چلا گیا۔ طالبان نے کئی اطراف سے سکیورٹی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا اور بالآخر ضلعے پر کنٹرول حاصل کر لیا۔ اس پیش رفت کی تصدیق صوبائی کونسل کے سربراہ سردار خان منگول زئی نے کر دی ہے تاہم صوبائی پولیس کے ترجمان سردار ولی تبسم کے بقول پولیس اہلکار اب بھی باغیوں کے خلاف برسر پیکار ہیں۔ طالبان کے ترجمان ذبیع اللہ مجاہد کے بقول ضلعے پر اب طالبان کا کنٹرول ہے اور انہوں نے افغان دستوں کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا ہے۔

متعلقہ عنوان :