اسرائیل کا حرم الشریف میں تلاشی کے متنازع سسٹم کو ہٹانے کا اعلان

وزیراعظم نتن یاہو کی سکیورٹی کابینہ کی جانب سے اس معاملے پر رائے شماری کے بعد متنازعہ سسٹم ہٹانے کی منظوری دیدی گئی

منگل 25 جولائی 2017 11:10

تل ابیب(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ جولائی ء)اسرائیل نے یروشلم میں مسلمانوں اور یہودیوں کے مقدس مقام کے انٹری پوائنٹس پر لگائے جانے والے میٹل ڈیٹیکٹرز کو ہٹا کر تلاشی کے لیے کم رکاوٹ پیدا کرنے والے جدید آلات استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیل کے وزیراعظم بنیامین نتن یاہو کی سکیورٹی کابینہ کی جانب سے اس معاملے پر رائے شماری منگل کی صبح ہوئی۔

وزیراعظم نتن یاہو کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سکیورٹی کابینہ معائنہ کرنے کے لیے میٹل ڈیٹیکٹرز کے بجائے جدید ٹیکنالوجی کے دیگر ذرائع کے استعمال کے لیے تمام سکیورٹی اداروں کی سفارشات کو منظور کرتی ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل 14 جولائی کو اس مقام پر دو اسرائیلی پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد اسرائیلی حکام کی جانب سے وہاں میٹل ڈیٹیکٹر لگانے شروع کیے گئے تاہم فلسطینیوں کی جانب سے اس پر احتجاج کیا گیا۔

(جاری ہے)

اسرائیل کے اس فیصلے سے چند ہی گھنٹے قبل مشرق وسطیٰ کے لیے اقوامِ متحدہ کے سفیر نے خبردار کیا تھا کہ یروشلم کے مقدس مقام پر جمعے تک کشیدگی کو ختم کیا جانا ضروری ہے بصورت دیگر خطرہ اس تاریخی شہر میں پھیل جائے گا۔اس سے قبل اسرائیل کا کہنا تھا کہ 14 جولائی کو فائرنگ کرنے والے حملہ آور وہاں گنز سمگل کرنے میں کامیاب ہوئے تھے اور میٹل ڈیٹیکٹرز کی ضرورت اس قسم کے حملوں کو روکنے کے لیے ہے۔

متعلقہ عنوان :