الیکشن کمیشن قوانین کے مطابق اقامہ رکھناجرم نہیں ،مگراقامہ چھپاناجرم ہے ،سینیٹرکامل علی آغا

عدالت میں غلط دستاویزات جمع کراناآرٹیکل62،63کی خلاف ورزی ہے ،ایساکرنے والانااہل ہوجاتاہے ،نجی ٹی وی سے گفتگو

منگل 25 جولائی 2017 23:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ جولائی ء)سینیٹرکامل علی آغانے کہاہے کہ الیکشن کمیشن قوانین کے مطابق اقامہ رکھناجرم نہیں ،مگراقامہ چھپاناجرم ہے ،عدالت میں غلط دستاویزات جمع کراناآرٹیکل62،63کی خلاف ورزی ہے اورایساکرنے والانااہل ہوجاتاہے ۔

(جاری ہے)

منگل کے روزنجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ آئین کے 62اور63کی منشاء کے تحت اگروزیراعظم نے خوددستاویزات جمع کرائی یاکسی قسم کی غلط بیانی کی تووہ 62اور63پرپورانہیں اترتے اورعہدے سے نااہل ہوجاتے ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ اقامہ رکھناجرم نہیں مگراقامہ کوچھپاناجرم ہے ،جس کی سزاکاالیکشن کمیشن نے بتابھی دیا،وزیراعظم نے استعفے کے حق میں نہیں ہوں ،جب تفتیش ہورہی تھی اس وقت استعفیٰ دیناچاہئے تھاگراستعفیٰ دے دیتے توعدالتوں اورجے آئی ٹی کودھمکیوں کی ضرورت ہی نہ پڑتی۔