ن لیگ کے ایک اور رکن اسمبلی کی بغاوت

رکن بلوچستان اسمبلی عامر رند تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کا استقبال کرنے کیلئے کوئٹہ ائیرپورٹ پہنچ گئے

بدھ دسمبر 19:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ دسمبر ء) رکن بلوچستان اسمبلی عامر رند تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کا استقبال کرنے کیلئے کوئٹہ ائیرپورٹ پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے ایک اور رکن اسمبلی کی بغاوت سامنے آئی ہے۔ ن لیگ کے رکن بلوچستان اسمبلی عامر رند کی جانب سے بھی پارٹی قیادت کیخلاف بغاوت کر دیے جانے کی اطلاعات ہیں۔

(جاری ہے)

ان اطلاعات کو تقویت اس وقت ملی جب عامر رند تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کا استقبال کرنے کیلئے بدھ کے روز کوئٹہ ائیرپورٹ پہنچ گئے۔ عامر رند نے جہانگیر ترین کا والہانہ استقبال کیا۔ یہاں یہ بات واضح رہے کہ عامر رند تحریک انصاف بلوچستان کے صدر یار محمد رند کے بھتیجے ہیں۔ عامر رند نے 2013 کے اتخابات میں ن لیگ کے ٹکٹ پر حصہ لیا تھا اور کامیاب قرار پائے تھے۔

Your Thoughts and Comments