گندگی میں سے گزر کر جنازہ لے کر جانے والی تصویر کس علاقے کی ہے ،حقائق منظر عام پر آگئے

گندے پانی سے جنازہ گزرنے کی تصویر ہمارے علاقے کی ہے‘ حجرہ شاہ مقیم کے لوگوں کا دعویٰ

بدھ 21 مارچ 2018 20:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 21 مارچ 2018ء)گندگی میں سے گزر کر جنازہ لے کر جانے والی تصویر کس علاقے کی ہے ،حقائق منظر عام پر آگئے۔حجرہ شاہ مقیم کے لوگوں کا دعویٰ ہے کہ یہ گندے پانی سے جنازہ گزرنے کی تصویر ہمارے علاقے کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کچھ دنوں سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہو رہی تھی جس میں کچھ لوگ جنازہ اٹھائے جارہے ہیں لیکن گندگی میں سے گزرنے کے باعث ناپاک ہو رہے ہیں۔

بعد ازاں اس ویڈیو کو کچھ چینلز نے بریکنگ نیوز کے طور پر بھی چلایا تا ہم آجگندگی میں سے گزر کر جنازہ لے کر جانے والی تصویر پر چیف جسٹس نے نوٹس لے لیا۔چیف جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ لوگ جنازہ ہڑھنے جا رہے ہیں اور ناپاک ہو رہے ہیں، اٹارنی جنرل یہ تصویر دیکھ کر بتائیں کہ یہ کہاں کی ہے تاکہ اس علاقے کے ذمہ داروں سے پوچھا جا سکے۔

(جاری ہے)

انکا کہنا تھا کہ اس علاقے کے ذمہ داروں سے پوچھا جانا چاہیے کہ ایسا کیوں ہے اور وہ اسکا کوئی سدباب کیوں نہیں کرتے۔

آخر کار اس تصویر کے حوالے سے حقائق سامنے آ گئے۔حجرہ شاہ مقیم کے لوگوں کا دعویٰ ہے کہ یہ گندے پانی سے جنازہ گزرنے کی تصویر ہمارے علاقے کی ہے۔ جس کی تصدیق گلی نمبر نو وارڈ نمبر 13 کے محلے داروں اور کونسلر نایاب کاشف نے بھی کردی ہے۔ سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کے ازخود نوٹس کے بعد ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ نے حجرہ شاہ مقیم میں محلہ زاہد پورہ کی کیچڑ اور غلاظت سے بھری گلیوں کا معائنہ کیا، فوراً صفائی کے احکامات دئیے۔یاد رہے کہ یہ ایم پی اے اور صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن رضا علی گیلانی اور ایم این اے راﺅ محمد اجمل خاں پارلیمانی سیکرٹری صنعت وپیداوار کا حلقہ ہے اور یہ دونوں مسلم لیگ ن کی ٹکٹ سے منتخب ہوئے ہیں۔