ابوظہبی میں 10 کارکنوں کو چار افراد کی موت پر عدالت کا سامنا

بدھ 21 مارچ 2018 16:15

ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 21 مارچ 2018ء) ابوظہبی میں 10 بنگلہ دیشی کارکنوں کو ابوظہبی میں کارکنوں کی رہائش گاہ میں 4 افراد کے موت پر عدالت کا سامناکرنا پڑ گیا ۔ ابوظہبی کی مجرمانہ تحقیق کی عدالت نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان بنگلہ دیشی کارکنوں کی المصاحفہ کے علاقے میں موجود رہائش گاہ سے دو ایشائی مردوں اور دو ہی ایشیائی خواتین کی لاشیں برآمد ہوئیں تھیں ۔

(جاری ہے)

پولیس کو اُن لاشوں کی موجودگی کا اس وقت پتہ چلا جب ان دس کارکنوں میں سے ایک نے پولیس کو اطلاع دی کہ اسکے اپارٹمنٹ میں سی عجیب سے بدبُو آتی ہے ۔ جس پر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے فلیٹ کی تلاشی لی اور پولیس کو وہاں سے دو مردوں اور دو عورتوں کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ تحقیقات سے پولیس کو پتہ چلا کہ مرنے والوں کا تعلق ایشیاء سے ہے ۔ پولیس نے فلیٹ میں موجود تمام کارکنوں کو تفتیش کا حصہ بنا لیا ہے جنہں اب عدلت کا سامنا ہے ۔ عدالت نے کیس کی تحقیقات کے لیے پولیس کی ایک خاص ٹیم بھی تشکیل دے دی ہے ۔ تاہم مرنے والوں کے قاتلوں کو ابھی کوئی پتہ نہیں چل سکا ۔ پولیس نے لاشیں پوسٹمارٹم کے لیے بھیج دی ہیں۔ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد کیس کا فیصلہ سنایا جائے گا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :