ڈیٹا لیکس سکینڈل سامنے آنے پر فیس بک کے بانی کی دولت میں کمی

ْزکر برگ دو دنوں میں 9ارب ڈالر خسارہ ہونے پر دنیا کے چوتھے امیر ترین شخص سے ساتویں نمبر پر آگئے

بدھ 21 مارچ 2018 15:25

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 21 مارچ 2018ء)ڈیٹا لیک اسکینڈل سامنے آنے پر فیس بک کے شیئرز کی قیمتیں گرگئی ہیں،اورفیس بک کے بانی زکر برگ دو دنوں میں 9ارب ڈالر کا خسارہ ہونے پر دنیا کے چوتھے امیر ترین شخص سے ساتویں نمبر پر آگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پانچ کروڑ فیس بک صارفین کا ڈیٹا لیک کیے جانے کے اسکینڈل نے امریکا اور برطانیہ سمیت یورپ کو ہلاکر رکھ دیا ہے۔

(جاری ہے)

برطانوی پارلیمانی کمیٹی نے پوچھ گچھ کے لیے مارک زکربرگ کو طلب کر لیا، یورپی پارلیمنٹ اور امریکی ارکان کانگریس نے بھی فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا ۔ڈیٹا لیک اسکینڈل پر پوچھ گچھ کیلیے مارک زکر برگ کا امریکی کانگریس، برطانوی اور یورپی پارلیمنٹ سے بلاوا آگیاہے، امریکی فیڈرل ٹریڈ کمیشن نے ڈیٹا چوری کی تحقیقات شروع کردی ہیں ۔امریکی اراکین کانگریس نے مارک زکربرگ کو گوگل اور ٹویٹر کے سربراہان کے ساتھ پیش ہو کر وضاحت دینے کا مطالبہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :