عامر لیاقت کو پارٹی میں شامل کرنے پر تحریک انصاف کا ہر کارکن شدید صدمے سے دوچار ہے: سینئر صحافی ہارون رشید

بدھ 21 مارچ 2018 20:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 21 مارچ 2018ء) سینئر صحافی ہارون رشید کا کہنا ہے کہ عامر لیاقت کو پارٹی میں شامل کرنے پر تحریک انصاف کا ہر کارکن شدید صدمے سے دوچار ہے۔ تفصیلات کے مطابق معروف اینکر عامر لیاقت حسین کی تحریک انصاف میں شمولیت سے متعلق سینئر صحافی ہارون رشید کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ہارون رشید کا کہنا ہے کہ عامر لیاقت کو پارٹی میں شامل کرنے پر تحریک انصاف کا ہر کارکن شدید صدمے سے دوچار ہے۔

ان کی تحریک انصاف کے جس بھی کارکن سے ملاقات ہوئی، وہ اس معاملے کو لے کر صدمے کی سی حالت کا شکار نظر آیا۔ ہارون رشید کہتے ہیں کہ تحریک انصاف کے کارکنوں نے عامر لیاقت کو پارٹی میں شامل کرنے کے فیصلے کو بالکل پسند نہیں کیا۔ تحریک انصاف کے کارکن عمران خان سے سوال کر رہے ہیں کہ آخر انہوں نے ایسا کیوں کیا ہے۔ ہارون رشید کی رائے میں عامر لیاقت کو پارٹی میں شامل کرنے کا عمران خان کا فیصلہ تباہ کن ہے۔