ٹرمپ کے سمدھی نے قطر کی جانب سے فنڈنگ کی پیش کش مسترد کر دی تھی،امریکی اخبار

قطری فنڈنگ کو اس لیے مسترد کیا تا کہ مفادات کے کسی بھی تصادم سے ان کے بیٹے جیرڈ کو ضرر نہ پہنچے،چارلس کشنر

بدھ 21 مارچ 2018 12:10

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 21 مارچ 2018ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کٴْشنر کے والد چارلس کٴْشنر نے 2017ء میں قطری وزیر مالیات علی شریف العمادی کی جانب سے پیش کی جانے والی رقم قبول کرنے سے انکار کر دیا تھا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس بات کا انکشاف اتوار کے روز چارلس کشنر گروپ کی جانب سے کیا گیا۔

گروپ کے مطابق قطری وزیر اور امریکی صدر ٹرمپ کے سمدھی کشنر کے درمیان ملاقات اپریل 2017ء میں نیویارک کے سینٹ ریگز ہوٹل میں ہوئی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں قطری وزیر مالیات نے کشنر گروپ کے ایک غیر مستحکم ہوتے ہوئے پراپرٹی کے منصوبے کے لیے فنڈنگ کی پیش کش کی۔ چارلس کشنر نے باور کرایا کہ انہوں نے قطری فنڈنگ کو اس لیے مسترد کیا تا کہ مفادات کے کسی بھی تصادم سے ان کے بیٹے جیرڈ کو ضرر نہ پہنچے جو خاندان کے زیر انتظام کمپنیوں کو چلا رہا ہے اور ساتھ ہی وہائٹ ہاؤس میں ٹرمپ کے مشیر کے منصب پر فائز ہے۔بیان میں چارلس کشنر نے واضح کیا کہ مذکورہ ملاقات کا مطالبہ قطریوں نے کیا تھا اور ملاقات سے قبل ہی فیصلہ کر لیا گیا تھا کہ کسی قسم کی سرکاری فنڈنگ قبول نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :