بھارت میں طالبہ کے پستانوں کا تربوز سے موازنہ کرنے پر احتجاج

خواتین سرکو ڈھانپتی ہیں اورسینے کا حصہ کھلا چھوڑ دیتی ہیں ،یونیورسٹی پروفیسرکی اس بیان پر مظاہرے

بدھ 21 مارچ 2018 12:10

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 21 مارچ 2018ء)بھارت کی جنوبی ریاست کیرالہ میں ایک کالج کے طالب علم احتجاج کر رہے ہیں کیونکہ ایک پروفیسر نے ایک طالبہ کے پستانوں کا موازنہ تربوز سے کیا تھا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق ایک واقعے کی ایک ویڈیو انٹرنیٹ ہفتہ وار چھٹیوں کے دنوں میں منظرعام پر آئی جس کے بعد شدید ردعمل سامنے آیا۔

مظاہرین نے اس تبصرے کے خلاف تربوز کے ٹکڑوں کے ساتھ سڑکوں پر احتجاج کیا۔

(جاری ہے)

کچھ افراد نے تربوز کے ساتھ اپنی تصویر آن لائن بھی پوسٹ کیں تاکہ وہ اس رویے کے خلاف احتجاج کر سکیں کہ خواتین کو کیا پہننا چاہیے۔ ایک ویڈیو میں کیرالہ کے کوجھکوڈ شہر میں فاروق ٹرننگ کالج کے پروفیسر جوہر منور ٹی کی ریکارڈنگ سوشل میڈیا پر بہت زیادہ شیئر کی گئی ہے۔

اس ریکارڈنگ میں پروفیسر منور ٹی خاتون طالب علموں کا تنقید کا نشانہ بناتے ہیں جو اپنے سر کے گرد سکارف لپیٹتی ہیں اور سینے کا حصہ کھلا چھوڑ دیتی ہیں، جسم کا وہ حصہ مردوں کی توجہ حاصل کرتا ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ تربوز کے ٹکڑے جیسا ہے، ایسے کٹا ہوا جیسا ایک پکا ہوا پھل دکھائی دیتا ہو۔جس کے بعد مظاہرے شروع ہوگئے ان مظاہروں میں تمام سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والی طلبہ تنظیموں نے حصہ کیا۔

متعلقہ عنوان :