چین کا طیارہ بردار جہاز آبنائے تائیوان میں داخل

جہاز تائیوان کے دفاعی علاقے میں بدھ کی دوپہر تک موجود رہے

بدھ 21 مارچ 2018 18:43

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 21 مارچ 2018ء)چین کا طیارہ بردار جہاز آبنائے تائیوان میں داخل ہوئے ،طیارہ بردار جہاز لیائوننگ اور اس کیساتھ دیگر جہاز بھی تائیوان کے دفاعی علاقے میں داخل ہوگئے اور وہاں بدھ کی دوپہر تک موجود رہے ۔

(جاری ہے)

جہازوں کی یہ نقل وحرکت چین کے صدر شی جن پھنگ کے اس اعلان کے بعد عمل میں آئی ہے کہ چین اپنی سرزمین کا مکمل طور پر تحفظ کرے گا اور تائیوان کی علیحدگی کی کسی بھی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دے گا ۔

چین ابھی تک تائیوان کے شامل ہونے کا انتظار کررہاہے خواہ یہ طاقت کے ذریعے ہی ہو ۔دونوں فریقین 1949کی سول وار کے بعد الگ ہوئے تھے اور اب الگ الگ حکومت کر رہے ہیں ۔ چینی حکومت کا کہنا ہے کہ یہ اسکی اپنی سرزمین ہے اور اس کے جہازوں نے کسی بھی ملکی یا بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی نہیں کی ۔

متعلقہ عنوان :