بھارت، وزیر اعلیٰ یوگی سیاہ رنگ فوبیا کا شکار

تقریب میں سیاہ سوٹ میں ملبوس وکیل سمیت کئی افراد کے کالے کوٹ اتروا دئیے

بدھ 25 اپریل 2018 18:45

لکھنو(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 25 اپریل 2018ء)بھارتی ریاست اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی سیاہ رنگ فوبیا کا شکار ہو گئے، تقریب میں سیاہ سوٹ میں ملبوس وکیل سمیت کئی افراد کے کالے کوٹ اتروا دئیے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگیسیاہ رنگ فوبیا کا شکار ہو گئے۔

(جاری ہے)

کیونکہسلطان پور میں انھیں سماج وادی پارٹی کارکنوں نے کالے جھنڈے دکھائے تھے اور ان کے خلاف نعرے بازی کی تھی ، اس لئے مرزا پور میں وہ سیاہ رنگ سے خوفزدہ نظر آئے ان کے جلسے میں جو بھی سیاہ لباس میں نظر آیا پولیس اسے پکڑ کر جلسہ گاہ سے باہر کردیا۔

ایک شادی کی تقریب میں شرکت کے دوران سیاہ سوٹ میں ملبوس ایک شخص کو پولیس نے باہر نکال دیا یہاں تک کہ پولیس نے وہاں آنے والے ایک وکیل کا کالا کوٹ بھی اتروالیا۔ واضح ہو کہ کل پرتاپ گڑھ دورے کے موقع پر جس طرح سماج وادیوں نے انھیں سیاہ پرچم دکھا کر ان کے خلاف نعرے لگائے تھے اور آج سلطان پور میں بھی یہی واقعہ دہرایا جس کی پاداش میں سماج وادی پارٹی کے کئی کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا۔