سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے عبوری حکومت کے قیام کی بجائے متبادل منصوبہ پیش کردیا

بدھ 2 مئی 2018 20:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 2 مئی 2018ء) سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ریٹائرڈ ظہیر الاسلام نے عبوری حکومت کے قیام کی بجائے متبادل منصوبہ پیش کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ریٹائرڈ ظہیر الاسلام نے ملک میں صاف اور شفاف انتخابات کے انعقاد کیلئے عبوری حکومت کے قیام کی بجائے متبادل منصوبہ پیش کردیا ہے۔

(جاری ہے)

جنرل ریٹائرڈ ظہیر الاسلام کا کہنا ہے کہ کمل انتظامی اختیارات کے ساتھ ایک عبوری گورننگ باڈی ہونی چاہیے جو انتقال اقتدار کے لیے ایک غیر جانبدار ماحول قائم کرے۔ ہمارے پاس اس سب کے لیے آئینی حکم ہونا چاہیے۔ اس کے علاوہ سرکاری ادارے کا تسلسل اور کوالیفائیڈ اسٹاف ہونا چاہیے جبکہ احتساب اور قومی مصالحت کے لیے عزم بھی ہونا چاہیے۔ ظہیر الاسلام کا مزید کہنا ہے کہ انتقال اقتدار کے دوران انصاف کا ایک جامع منصوبہ ضروری ہے۔