حج و عمرہ ذائرین کیلئے شاندار خبر

جلد ہی طواف اور سعی بذریعہ میٹرو کر پائیں گے

بدھ 2 مئی 2018 14:12

مکہ المکرمہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 2 مئی 2018ء) خادمین حرمین شریف نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ حج ریسرچ انسٹیٹوٹ نے طواف اور سعی کیلئے میٹرو منصوبے پر تحقیق شروع کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

خادمین حرمین شریف نے مزید بتایا کہ اس کے علاوہ متحرک مطاف ، حجرہ اسود کو چومنے کی خواہش رکھنے والوں کی مخصوص صف بندی اور مدینہ منورہ میں حاضری کے لیے بُکنگ پر بھی کام کیا جا رہا ہے اور ان تمام جگہوں پر مسائل کے حل کے لیے ریسرچ جاری ہے ۔ انسٹیٹیوٹ کے ڈین ڈاکٹر سامی برہمین نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے تفصیلات بتائیں کہ حج فورم میں 6 اہم معاملات کے مسائل کے حل کے لیے ریسرچ جاری ہے اور گورنر مکہ مکرمہ نے فورم کا افتتاح کر دیا ہے ۔