ترک مسلح افواج نے اسلامی ملک میں گھس کر دہشت گرد تنظیم کو تہس نہس کر کے رکھ دیا

منگل 8 مئی 2018 18:18

استنبول(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 8 مئی 2018ء)ترک مسلح افواج نے شمالی عراق میں دہشت گرد تنظیم کو تہس نہس کر کے رکھ دیا،علیحدگی پسند تنظیم پی کے کے کی پناہ گاہوں اور مورچوں کو تباہ کر دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فضائی کاروائی کرتے ہوئے دہشت گرد تنظیم کے تعین کردہ ٹھکانوں کی اینٹ سے اینٹ بجا دی گئی۔

(جاری ہے)

ترک مسلح افواج کی شمالی عراق میں ہاکرک پر فضائی کاروائی میں علیحدگی پسند تنظیم PKK کی پناہ گاہوں اور مورچوں کو تباہ کر دیا ہے۔

مسلح افواج کے ہیڈ کوارٹر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کل ہاکرک علاقے میں چیک پوسٹ اور ایک فوجی اڈوں پر حملے کی تیاری میں ہونے والے دہشت گردوں کا تعین کیا گیا۔جس پر فضائی کاروائی کرتے ہوئے دہشت گرد تنظیم کے تعین کردہ ٹھکانوں کی اینٹ سے اینٹ بجا دی گئی۔

متعلقہ عنوان :