لیسکو میں نو ماہ کے دوران6 ارب65کروڑ روپے کی بجلی سسٹم سے چوری کر لی گئی

لاہور میں تین ارب دس کروڑ روپے کی بجلی غائب ہوئی، وفاقی وزیر پاور ڈویژن اویس لغاری نے پولیس کی مدد لینے کے لئے وزیر اعلی پنجاب کو خط ارسال کر دیا

بدھ 9 مئی 2018 00:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 8 مئی 2018ء) لیسکو میں نو ماہ کے دوران6 ارب65کروڑ روپے کی بجلی سسٹم سے چوری کر لی گئی، صرف لاہور میں تین ارب دس کروڑ روپے کی بجلی غائب ہوئی، وفاقی وزیر پاور ڈویژن اویس لغاری نے پولیس کی مدد لینے کے لئے وزیر اعلی پنجاب کو خط ارسال کر دیا۔

(جاری ہے)

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی میں نو ماہ کے دوران 6 ارب 65 کروڑ روپے کی بجلی چوری کا انکشاف ہوا ہے، کمپنی کے ناردرن سرکل میں ایک ارب 19 کروڑکی بجلی چوری ہوئی، اسی طرح سنٹرل سرکل میں 90کروڑ، ایسٹرن سرکل میں59کروڑ جبکہ سدرن سرکل میں 60کروڑ روپے کی بجلی چوری کر لی گئی، اس طرح شہر میں مجموعی طور پر تین ارب دس کروڑ روپے کی بجلی چوری ہوئی، کمپنی کے اوکاڑہ سرکل میں 46 کروڑ،قصورسرکل 2ارب 57کروڑ اورشیخوپورہ سرکل میں 31کروڑکی بجلی چوری ہوئی بجلی چوری کی بڑھتی ہوئی شرح کے پیش نظر وفاقی وزیر پاور ڈویژن نے وزیر اعلی پنجاب کو خط ارسال کیا ہے جس میں وفاقی وزیر نے پنجاب حکومت سے درخواست کی ہے کہ بجلی چوروں کیخلاف مقدمات درج کر کے انہیں گرفتار کیا جائے تاکہ اربوں روپے کے خسارے کا ازالہ ہو سکے۔