جرمنی میں جرائم کی شرح30 برسوں میں نچلی ترین سطح پر آ گئی

بدھ 9 مئی 2018 13:26

برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 9 مئی 2018ء) جرمنی میں جرائم کی شرح میں واضح کمی ہوئی ہے۔جرمن خبررساں ادارے کے مطابق جرمن وزیر داخلہ ہورسٹ زیہوفر نے کہا ہے کہ جرمنی اب ماضی کے مقابلے میں ’زیادہ محفوظ‘ ہے۔

(جاری ہے)

2017 میں قریب 5.8 ملین جرائم کا ارتکاب کیا گیا جو1992 کے بعد سے کم ترین تعداد ہے۔ اسی شرح کو آبادی کے لحاظ سے دیکھا جائے، تو یہ گزشتہ 30 برسوں کی کم ترین شرح ہے۔ دوسری جانب اس وقت 44 فیصد جرمن باشندے 4 برس پہلے کے مقابلے میں خود کو کم محفوظ محسوس کرتے ہیں۔ اس کی وجوہات دہشت گردی کے حالیہ واقعات اور مہاجرین کی آمد بتائی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :