بلاول بھٹو زرداری پاکستان کے نوجوان وزیراعظم ہوں گے اور آنے والا دور پیپلز پارٹی کا ہے، وزیراعلیٰ سندھ

ہمیں کراچی میں ہر قسم کی دہشتگردی کا خاتمہ کرنا ہے اور شیطانی حربوں کوخاک میں ملانا ہے، شہر کا امن ہر صورتمیں برقرار رکھنا ہے، جیالوں سے خطاب ْ

بدھ 9 مئی 2018 23:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 9 مئی 2018ء) وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری پاکستان کے نوجوان وزیراعظم ہوں گے اور آنے والا دور پیپلز پارٹی کا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کی رات اچانک کراچیشہر کا دورہ کرتے ہوئے جناح گرائونڈ میں پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

12 مئی کو ہونے والے پاکستان پیپلز پاٹی کے جلسہ کے سلسلے میں جناح گرائونڈ میں قائم جلسہ گاہ میں تیاری کے حوالے سے موجود جیالوں سے خطاب کرتے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ہمیں کراچی میں ہر قسم کی دہشتگردی کا خاتمہ کرنا ہے اور شیطانی حربوں کوخاک میں ملانا ہے۔انہوں نے کہا کہ شہر کا امن ہر صورتمیں برقرار رکھنا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں ان شہید ا کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہیں 12 مئی کو جمہوریت دشمنوں نے کراچی میں شہیدکیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے جمہوری عوام نے اس وقت قربانیاں دیں جب پی ٹی آئی پیدا بھی نہیں ہوئی تھی۔ انہوں نے کارکنان کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے تمام پارٹی کارکنان کو پرامن رہنا ہے اور تمام امن دشمن سازشوں کوناکام بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 12 مئی کا جلسہ عظیم الشان ہوگا جس میں کراچی کے لوگ زیادہ سے زیادہ شرکت کریں۔سید مراد علی شاہ نے کہا کہ آنے والا وقت پیپلز پارٹی کا ہے اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ملک کے نوجوان وزیراعظم ہونگے۔

بعدازاں وزیراعلیسندھسیدمرادعلیشاہ کینٹ اسٹیشن پہنچے،جہاں انہوں نے کینٹ اسٹیشن کے آرائشی کام کا معائنہ کیا۔ اس کے بعد وزیراعلیسندھسیدمرادعلیشاہ نے سب مرین چورنگی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے زیرتعمیر سب مرین انڈرپاس کے ترقیاتی کام کاجائزہ لیا۔ اس کے بعد سن سیٹ بلیووارڈ فلائی اوور کا معائنہ کرنے کے لیے روانہ ہوئے۔وزیر اعلی سندھ نے کام کی سست رفتاری پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ میں اس فلائی اوور کو 15 مئی تک ٹریفک کے لیے کھولنا چاہتا ہوں اور رات کی شفٹ میں کام کی رفتار کو تیز تر کیاجائے۔ اس موقع پرصوبائی وزرا منظور حسین وسان اور سید ناصر شاہ بھی وزیر اعلی سندھ کے ہمراہ تھے۔