چیف جسٹس کا پشاور میں غیر ضروری چیک پوسٹیں 48گھنٹے میں ختم کرنے کا حکم

بدھ 9 مئی 2018 22:46

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 9 مئی 2018ء) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے پشاور میں قائم غیر ضروری چیک پوسٹیں 48گھنٹے ختم کرنے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ پشاور رجسٹری میں راستوں کی بندش اور غیر ضروری چیک پوسٹوں سے متعلق دائر درخواست کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے حکم دیا کہ لوگوں کے راستے کیوں بند کیے ہیں، 48 گھنٹوں میں راستے کھولیں، جو دیواریں بنی ہیں وہ گرائیں، غیر ضروری چیک پوسٹیں ہٹائیں، صرف چند چیک پوسٹیں ہونی چاہیے، جہاں ضرورت ہے وہاں ناکے رکھیں اور مجھے وہ جگہ بتائیں۔