قومی اسمبلی ، وزیراعظم کے منی لانڈرنگ کے الزام کی تحقیقات کیلئے پارلیمانی کمیٹی کے قیام پر اپوزیشن جماعتیں تقسیم
تحریک انصاف اور جماعت اسلامی نے پارلیمانی کمیٹی کے قیام کے مطالبے کو مستردکر دیا پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم پاکستان نے پارٹی قیادت سے مشاورت کیلئی(آج)جمعرات تک کیلئے وقت مانگ لیا حکومتی اتحادی جماعتوں جمعیت علماء اسلام (ف)اور پختونخوا ملی عوامی پارٹی نے پارلیمانی کمیٹی کے قیام کی مکمل حمایت کمیٹی کے قیام سے متعلق اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کر کے (کل) آگاہ کریں،سپیکر کی شیخ آفتاب کو ہدایت
بدھ 9 مئی 2018 22:33
(جاری ہے)
بدھ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میںوزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے سابق وزیر اعظم نوازشریف کے خلاف منی لانڈرنگ کے الزام کے نیب نوٹس کی تحقیقات کیلئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے اور کمیٹی کو چیئرمین نیب کو طلب کر کے ثبوت مانگنے اور رپورٹ ایوان میں پیش کرنے کا مطالبہ کیا جس پر پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید نوید قمر نے کہا کہ وزیر اعظم کی تشویش سمجھ سکتا ہوں انکی پارٹی کے سربراہ پر انتہائی سنجیدہ الزام لگا ہے، نواز شریف پر نیب کے الزامات پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خدشات درست ہیں، سابق وزیراعظم پر اتنی بڑی رقم باہر بھیجنے کا الزام لگایا گیا ہے، کمیٹی کے قیام کے حوالے سے ہم پارٹی سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کریں گے،ایوان میں نئی روایت ڈالی جا رہی ہے مگر وزیر اعظم کے مطالبے پر پارلیمانی کمیٹی کے قیام سے متعلق ابھی کچھ نہیں کہہ سکتا پارٹی قیادت سے مشاورت کر کے ایوان کو آگاہ کرئوں گا۔
پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر نے کہا کہ یہ رویہ درست نہیں کہ اگر کسی وزیر یا حکومتی شخصیت کا نام آئے تو پارلیمنٹ اداروں کو دبانے کی کوشش کرے، ہم نیب کو دباو میں لانے کے لیے کسی کمیٹی کی حمایت نہیں کریں گے، وزیراعظم کی باتوں پر حیرت ہوئی، ورلڈ بینک رپورٹ میں جو آیا ہمیں نہیں معلوم یہ ٹھیک ہے یا غلط، جب یہ رپورٹ آئی تھی تو وزارت خزانہ کو صورتحال واضح کرنی چاہئے تھی، اگر ایک رپورٹ پر ایک ادارے نے نوٹس لیا ہے تو اس کی تحقیقات ہونی چاہئے۔جماعت اسلامی کی رہنما عائشہ سید نے کہا کہ اگر کوئی الزام لگا ہے تو اس کی آزاد تحقیقات ہونی چاہئے، پارلیمنٹ کے ذریعے نیب پر دباو ڈالنے کی حمایت نہیں کریں گے، نیب پر پارلیمانی دبائو سے انصاف کا قتل عام ہوگا۔ایم کیوایم کے رہنما شیخ صلاح الدین نے کہا کہ ہم پہلے بھی کہتے رہے معاملات پارلیمنٹ میں حل ہونے چاہئیں، نیب کے معاملے پر پارلیمانی کمیٹی کے قیام کی تجویز اچھی ہے، کمیٹی کے قیام پر ہم مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کریں گے۔مسلم لیگ (ن)کے رکن اسمبلی اور وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب نے کہا کہ پارلیمنٹ سپریم ہے جس سے تمام ادارے جنم لیتے ہیں اور اختیارات حاصل کرتے ہیں،موجودہ صرتحال میں سرکاری ملازمین انتہائی خوفزادہ ہیں اور فیصلے نہیں کر پا رہے۔شیخ آفتاب نے تسلیم کیا کہ پانامہ کیس کو سپریم کورٹ لیجانا غلطی تھی ہمیں اپنے گھر کا اختیار کسی اور کو نہیں دینا چاہیے تھاگھر کے فیصلے گھر میں کرنے چاہیے تھے،آج ہم زیر عتاب ہیں کل دوسری طرف والے بھی ہو سکتے ہیں، پارلیمانی کمیٹی کے قیام کے مطالبے کا مقصد کسی ادارے کے اختیارات چھیننا یا محدود کرنا نہیں ہوگا۔ ہم 15سے 20دن کے مہمان ہیں کل نئی حکومت آجائے گیمگر ہم قوم کے سامنے حقائق رکھنا چاہتے ہیں،اپوزیشن سے درخواست ہے کہ ملکر قوم کیلئے فیصلہ کریں ۔وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ اس طرح کے الزام قوموں کی عزت کو متاثر کرتے ہیں،پارلیمانی کمیٹی کے قیام میں کوئی غلط بات نہیں،یہ انتہائی سنجدہ معاملہ ہے اس کو سیاست کی نظر نہ کیا جائے ۔پری پول دھاندلی کے لئے اس سے بڑھ کوئی الزام نہیں ہو سکتا،ہم سب کچھ قوم کے سامنے رکھنا چاہتے ہیں اتنا بڑھ الزام لیکر نہیں جانا چاہتے۔پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزائی نے کہا کہ میں جو کچھ ابھی تک سمجھا ہوں اسکو بیان کرنا چاہتا ہوں ،خدانخواستہ اگر نیب کی جانب سے نواز شریف پر لگایا جانے والا الزام درست ہے تو اس ایوان میں بیٹھا کوئی بھی شخص نیب کو تحیقات سے نہیں روکنا چاہے گا،لیکن اگر یہ الزام غلط ہے تو پارلیمنٹ اس کا نوٹس لے اور نیب اور اس کے چیئرمین کا علاج کرے۔جے یو آئی (ف)کی نعیمہ کشور خان نے کہا کہ ہماری جماعت شروع دن سے نیب قانون کے خلاف ہے،اس پارلیمان نے آئین کو بنایا ہے آئین نے پارلیمان کو نہیں بنایا،جب ہمیں چوٹ لگتی ہے تو ہمیں تب احساس ہوتا ہے،ہمیں نیب قانون میں ترمیم کیلئے قانون سازی کرنی چاہیے تھی،ہم پارلیمانی کمیٹی کے قیام کی حمایت کرتے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز نیب نے ایک خبر کی بنیاد پر نواز شریف کے خلاف اربوں ڈالر بھارت منتقل کرنے کی تحقیقات کا حکم دیا تھا تاہم عالمی بینک اور اسٹیٹ بینک نے نواز شریف پر اس الزام اور پاکستان سے بھارت رقوم کی منتقلی کی تردید کردی ہے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
بدھ 9 مئی 2018 کی مزید خبریں
-
وزیراعظم کا نوازشریف کیخلاف منی لانڈرنگ کے الزام کے نیب نوٹس پر چیئرمین نیب کو پارلیمنٹ میں طلب کرکے ان سے تفتیش کا مطالبہ
-
جنوبی پنجاب صوبہ محاذ پی ٹی آئی میں ضم، معاہدہ طے، پی ٹی آئی اقتدار میں آکر جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کی پابند ہوگی
-
نوازشریف کیخلاف منی لانڈرنگ تحقیقات کا رد عمل
-
چیف جسٹس نے سانحہ آرمی پبلک پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا حکم دے دیا
-
میڈیا رپورٹس کی بنیاد پر نواز شریف کے خلاف جانچ پڑتال کا فیصلہ کیا ،ْ نیب کی وضاحت
-
تحریک انصاف نے چیئرمین نیب کو پارلیمنٹ طلب کرنے کی سختی سے مخالفت کردی
-
وزیر اعلیٰ پنجاب نے خلائی مخلوق والے بیان پر نواز شریف کا دفاع کرنے سے انکار کر دیا
-
پاکستان این ایس جی کی رکنیت چاہتا ہے اس کا مقصد پرامن جوہری مقاصد کیلئے جوہری ٹیکنالوجیز کا استعمال ہے، تہمینہ جنجوعہ
-
آرمی چیف کی سرکاری سکول کے بچوں کے ساتھ شطرنج کھیلنے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی
-
قومی اسمبلی ، وزیراعظم کے منی لانڈرنگ کے الزام کی تحقیقات کیلئے پارلیمانی کمیٹی کے قیام پر اپوزیشن جماعتیں تقسیم
-
چیف جسٹس کا پشاور میں غیر ضروری چیک پوسٹیں 48گھنٹے میں ختم کرنے کا حکم
-
سپنا قتل کیس؛ اداکارہ سپنا کے والد نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب دوست محمد کے خلاف مقدمہ واپس لے لیا
-
پاکستان میں خاتون کی جانب سے مردوں کو ہراساں کرنے کا پہلا کیس منظر عام پر آ گیا
-
خیبرپختونخواہ حکومت نے اپنا وعدہ پورا کر دکھایا، سوات موٹروے کے افتتاح کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا
-
آصف علی زرداری کاپہلا روزہ لاہور میں جیالوں کے ساتھ افطار کرنے کا اعلان
-
نیب نے صاف پانی منصوبے میں ہونے والی مبینہ کرپش کی تحقیقات میں شہبازشریف کو 4جون کوطلب کرلیا
-
بلاول بھٹو زرداری پاکستان کے نوجوان وزیراعظم ہوں گے اور آنے والا دور پیپلز پارٹی کا ہے، وزیراعلیٰ سندھ
-
پیپلزپارٹی کی کراچی میں بڑھتی ہوئی سیاسی سرگرمیوں کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن) بھی میدان میں آگئی
-
پنجاب بھرمیں اربوں روپے کی لاگت سے خوبصورت اور پائیدار سڑکوں کا جال دیہی علاقوں تک پھیلایا گیا ہے،
-
سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کا سرکاری گھروں کی الاٹمنٹ میں بے ضابطگیوں کا نوٹس،تمام صوبوں کے ایڈووکیٹ جنرلز اور وزارت ہائوسنگ کو نوٹسز جاری
-
جنوبی پنجاب محاذ کے اراکین جس پارٹی میں شامل ہوئے وہ نئے صوبے کی تحریک کی مخالف ہے ،جاویدہاشمی
-
احسن اقبال پر حملہ کرنے والے شخص کا انتہائی خطرناک عالمی تنظیم سے تعلق ہونے کا انکشاف
-
تحریک انصاف نے مسلم لیگ ن کی ایک اور بڑی وکٹ اڑا دی
-
امریکا کی جانب سے ایران سے جوہری معاہدہ ختم کرنے کے معاملے پر پاکستان کا ردعمل
-
اسلام آباد ہائیکورٹ نے رمضان المبارک میں لاٹری، جوا اور سرکس جیسے پروگرامز پر پابندی عائد کردی،
-
اڈیالہ جیل میں شکیل آفریدی کی سیکیورٹی کو مزید مؤثر بنادیا گیا
-
سابق وزیراعظم نواز شریف پر 4 ارب 90 کروڑ ڈالر کی رقم بھارت بھجوانے کے نوٹس کی تحقیقات کے لئے پارلیمانی کمیٹی کے قیام پر اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کرکے کل جمعرات تک آگاہ کریں،سپیکر قومی اسمبلی سردار ..
-
پنجاب حکومت نے تمام سرکاری ملازمین کو ہر ماہ کی یکم تاریخ کو تنخواہ جاری کرنے کا اعلان کر دیا
-
عمران خان کی دربارگولڑہ شریف پر حاضری، گدی نشین کا پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان
-
اصغر خان کیس کی تحقیقات کا معاملہ، ایف آئی اے نے تحقیقات کیلئے کمیٹی کے سربراہ کا تعین کرلیا
-
صاف پانی کرپشن کیس کی تحقیقات کا دائرہ وسیع ، عائشہ غوث پاشا اور وحید گل نیب میں پیش
-
محمودالرشید کانگران وزیراعلیٰ کیلئے سپیکر رانا محمد اقبال ، وزیر قانون رانا ثناء اللہ سے مشاورت سے انکار
-
سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت
-
اسلام آباد ہائی کورٹ میں فیض آباد دھرنا کیس کی سماعت
-
بحریہ ٹاون میں گھروں اور زمینوں کی قیمتوں میں اچانک بڑی کمی واقع
-
ایون فیلڈ ریفرنس کیس نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے خلاف نیب ریفرنسز میں کل احتساب عدالت میں سماعت ہوگی
-
وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا سروسز ہسپتال لاہور میں علاج جاری
-
چوہدری نثار میری تعریف کے حوالے سے کنجوسی سے کام لیتے ہیں:شہبازشریف
-
اینٹی کرپشن ٹیم نے سب انسپکٹر تھانہ سٹی چنیوٹ کو رشوت لینے پر گرفتار کرلیا
-
سی ٹی ڈی نے کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی العالمی کے اہم کمانڈر کو گرفتار کر لیا
-
مری میں ڈولفن فورس بھی تعینات، سیاحوں کو سیر وتفریح کی زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کی جائیں گی، اے ایس پی کامران حمید کی میڈیا سے گفتگو
-
پلاسٹک کے برتنوں میں مائیکروویو اون میں گرم کیا گیا کھا نا تولیدی صحت میں خرابی ، ذیا بیطس ، موٹاپے اور سرطان کا باعث بن سکتاہے
-
قرآنی معجزات پر مبنی پارک
-
میرے ابو کو چھوڑ دیں
-
افغانستان طالبان کار مارٹر حملہ2 شہری جاں بحق 19زخمی، جنگجوؤں نے شمالی ضلع کا کنٹرول سنبھال لیا
-
اسرائیل جنگ چھیڑنے کیلئے خطرناک ہتھیار میدان میں لے آیا
-
باپ بیٹاپلاسٹک کچرے کی ری سائیکلنگ سے کروڑوں کے مالک بن بیٹھے
-
وہ واحد مسلمان رہنما۔۔۔ جس نے امریکی جریدے کی دُنیا کی 10 طاقتور ترین شخصیات میں جگہ پا لی
-
امر یکہ کا ایران کو طیارے برآمد کرنے کے پرمٹ منسوخ کرنے کا اعلان
-
سعودی عرب ایرانی خطرے سے نمٹنے کے لیے شراکت داری جاری رکھے گا، عادل الجبیر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.