بلوچستان میں ایف سی چیک پوسٹ پر خود کش حملہ

پیر جون 21:28

مستونگ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر جون ء) بلوچستان میں ایف سی چیک پوسٹ پر خود کش حملہ ہوا ہے۔ میڈیا سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے شہر مستونگ میں ایف سی پر دہشت گرد حملہ کیا گیا ہے۔ ایک خود کش حملہ آور کی جانب سے مستونگ میں قائم ایک ایف سی چیک پوسٹ پر حملہ کیا گیا۔ حملہ آور نے چیک پوسٹ پر فائرنگ کی جس کے بعد اسے جوابی کاروائی کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

اپنا پہلا حملہ ناکام ہونے پر دہشت گرد نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ خود کش حملے کی زد میں آ کر 2 ایف سی اہلکار شہید ہوگئے۔ جبکہ کئے زخمی ہوئے ہیں۔ حملے کے بعد امدادی کاروائیاں کی جا رہی ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ 2 روز کے دوران افغانستان سے آنے والے دہشت گردوں نے کئی دہشت گرد حملے کرنے کی کوشش کی تاہم ان کی کاروائیاں ناکام بنا دی گئی تھیں۔ تاہم اب مستونگ میں دہشت گرد ملک کے محافظوں کو نشانہ بنانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

Your Thoughts and Comments