بھارت دنیا کا سب سے خطرناک میزائل حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا

پیر 4 جون 2018 19:30

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 4 جون 2018ء)بھارت مسلسل اسلحہ کی دوڑ میں نکلنے کے لئے تیار رہتا ہے ،بھارت نے زمین سے زمین پر مار کرنے والے لانگ رینج بیلسٹک میزائل اگنی 5 کا کامیاب تجربہ کر لیا، میزائل کی حد 5 ہزار کلومیٹر ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت نے زمین سے زمین پر مار کرنے والے لانگ رینج بیلسٹک میزائل اگنی 5 کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق زمین سے زمین پر ہدف کو نشانہ بنانے والے اس میزائل کی حد 5 ہزار کلومیٹر ہے، اگنی 5 میزائل کے اس سے قبل 5 تجربے ناکام ہوئے تاہم اس بار میزائل کا تجربہ کامیاب رہا ہے اور اس نے مطلوبہ سفر کامیابی سے طے کیا۔ جدید جوہری صلاحیت کے حامل اگنی 5 کا تجربہ اوڑیسہ بندرگارہ کے قریب ڈاکٹر عبدالکلام جزیرے پر کیا گیا، میزائل کی رفتار اور اس کی کارکردگی کو ریڈار کی مدد سے مانیٹر کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :